علیزے شاہ کا مزید کام کرنے سے انکار، سبب کیا نکلا؟

منگل 22 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے پروڈکشن ہاؤسز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں کام میں عزت نہیں ہے وہاں آپ کیا کام کرو گے۔ مجھے صرف عزت اور وقت پر میرے پیسے چاہیئں۔

علیزے شاہ نے کہا کہ وہ اب ڈراموں میں اس لیے کام نہیں کر رہیں کیونکہ انہیں وقت پر ادائیگیاں نہیں ملتیں۔ بعض اوقات انہیں اپنے چیکس کے لیے 3 سے 4 ماہ تک انتظار کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے پیسوں کے لیے بار بار کہنا پڑتا ہے، تب جا کر کہیں ادائیگی ہوتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب کہیں کہ ہم نے گھر چلانا ہے تو کہتے ہیں کہ ہم آپ کو اتنے پیسے تو دے رہے ہیں کہ آپ کا گزارہ ہوجائے۔ معاوضہ بھی خیرات کی طرح دیا جاتا۔ ساتھ ہی کہا جاتا ہے کہ ہم آپ کو اتنی بڑی پروکشن میں ڈرامہ دے کر آپ پر احسان کر رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

علیزے شاہ نے الزام لگایا کہ پیسے خرچ کرکے انہیں بدنام کیا گیا مخلتف پیچز سے ان کے خلاف میمز بنوائی گئیں۔ اور مجھے اتنا ٹرول کیا گیا کہ جب بھی میں کسی میٹنگ میں جاتی تھی تو ڈائریکٹر کہتے تھے کہ ہم نے آپ کے بہت قصے سنے ہیں اور کہتے تھے کہ آپ کی امیج اتنی خراب ہے ہم آپ کو کیوں کاسٹ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ’کوئی سرجری نہیں کرائی، مجھے بخش دیں‘، علیزے شاہ برہم

اداکارہ نے کہا کہ آپ نے مجھے ڈرامے میں کاسٹ کرنا ہے یا نہیں یہ الگ بات ہے لیکن آپ مجھ سے سوال کرنے والے کون ہوتے ہیں کہ میری امیج خراب ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کام دے کر میری ذات پر احسان نہ کریں مجھے صرف عزت اور وقت پر میرے پیسے چاہیئں اور اگر آپ وہ بھی نہیں کر سکتے تو انڈسٹری میں آپ سے بڑا بھکاری کوئی نہیں ہے جو آپ ایکٹرز کا پیسہ کھا کھا کہ اتنے بڑے بڑے محل بنا رہے ہیں وہ کبھی تو گریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ میرے مسئلے بہت ہیں، سارا دن ہم ایکسٹینشنز لگا کر میک اپ روم میں بیٹھے ہوتے ہیں اور اکثر اے سی نہیں چل رہے ہوتے، باتھ روم ناقابل استعمال ہوتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ