ناسا نے چاند پر انسانوں کے رہنے کے لیے بہترین غار دریافت کر لیا

منگل 9 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے قومی خلائی تحقیقاتی ادارے ’ ناسا‘ کے مطابق چاند پر انسانی زندگی کو عمل میں لانے کے لیے ایک بہترین غار کی دریافت ہوئی ہے، ناسا کی اس ناقابل یقین دریافت سے انسانوں کو چاند پر رہنے کے لیے ایک مثالی ماحول میسر آسکتا ہے۔

ناسا کے مطابق اس قابل ذکر دریافت نے ہمارے چاند پر رہنے کے منصوبوں میں انقلاب برپا کر دیا ہے اور ایسے مستقبل کی راہ ہموار کی ہے جہاں انسان چاند کو اپنا دوسرا گھر سمجھ سکیں گے۔

ناسا نے چاند پر غار کے داخلی راستے کی تصاویر جاری کرتے ہوئے کہا کہ سائنسدانوں کی تحقیق اور جائزے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے یہ غار بہت سال پہلے کسی آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد عمل میں آیا اور اس کے بعد صدیوں سے اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

ناسا کے مطابق اس غار کی بدولت چاند پر زندگی کو آسان بنانے کے لیے کئی فائدے حاصل کیے جا سکتے ہیں، غار کے اندر کی زندگی انسانی زندگی سے ملتی جلتی ہے، یہ غار ہمیں اہم نقصانات یعنی خطرناک تابکاریوں، انتہائی درجہ حرارت اور مائیکرومیٹرائٹ سے بچا سکتا ہے۔

 تاہم ناسا کے مطابق اس غار کی دریافت کے باوجود چاند پر آباد ہونے اور  زندگی گزارنے کے امکانات زیادہ روشن نہیں ہو سکے ہیں۔ ناسا اور دیگر اسپیس ایجنسیاں اس بات کو زیادہ ترجیح دے رہی ہیں کہ چاند پرانفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی اور لائف اسپورٹ سسٹم قائم کیا جائے تاکہ مستقبل میں انسان چاند پر رہ سکیں۔

’یہ غار اس منصوبے کی شروعات میں فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے اور چاند پر قائم غار قدرتی بیس کے طور پر کام آسکتا ہے۔‘

ناسا کو غار کی دریافت کے باوجود انسانی زندگی کو چاند پر آسان اور ممکن بنانے کے لیے مزید چیلنجز کا سامنا ہے۔ چاند پر رہنے کے طور طریقوں اور زمین پر رہنے کے طور طریقوں کے درمیان واضح فرق کو دور کرنا ناسا اور دیگر خلائی ایجنسیوں کے لیے انتہائی بڑا چیلنج ہے۔ تاہم ناسا اور دیگر ایجنسیاں مل کر ایک دن اس سنگ میل کو عبور کر لیں گے۔

واضح رہے کہ چاند پر اس غار کی دریافت سے ناسا نے انسانی زندگی کو چاند پر ممکن بنانے کے لیے ایک بڑا سنگ میل عبور کیا ہے، اس غار کی بدولت ناسا اور دیگر ایجنسیوں کو ایک قدرتی پناہ گاہ کی سہولت فراہم ہوئی ہے جس کی وجہ سے خلا کی تابکاریوں، انتہائی درجہ حرارت اور دیگر نقصان دہ چیزوں سے بچا جا سکے گا۔ ناسا کے سائنس دانوں نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد چاند انسانوں کے لیے دوسرے گھر کے طور پر استعمال ہوگا اور مزید خلائی تخلیق کے لیے راہ ہموار ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی بھارت کیخلاف سنسنی خیز فتح، ایف 2 ڈبل وکٹ سیمی فائنل میں جگہ بنالی

ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کی شادی کی 21ویں سالگرہ، وائٹ ہاؤس کی مبارکباد

فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کا جلد پاکستان کے دورے کا اعلان

خیبرپختونخوا: مصنوعی ذہانت کے جدید ترین کیمروں سے لیس سیف سٹی منصوبہ، کیا قیامِ امن میں مدد ملے گی؟

کوئٹہ اور بالائی اضلاع میں برفباری کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟

ویڈیو

کوئٹہ اور بالائی اضلاع میں برفباری کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟

چکوال کی سائرہ امجد کا منفرد آرٹ: اسٹیل وول اور ایکرلیک سے فطرت کی عکاسی

وی ایکسکلوسیو: پی ٹی آئی دہشتگردوں کا سیاسی ونگ ہے اسی لیے اس پر حملے نہیں ہوتے، ثمر بلور

کالم / تجزیہ

کیمرے کا نشہ

امریکی خطرناک ہتھیار جس نے دیگر سپرپاورز کو ہلا دیاٖ

گل پلازہ کی آگ سے بننے والے دائرے