پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ماڈل و اداکارہ مامیا شاہ جعفر کو اپنے بولڈ لک کی وجہ سے صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔
مامیا شاہ جعفر اپنے شوہر فاروق گل جو ایک فوٹوگرافر، کریٹو ڈائریکٹر اور ڈیزائنر ہیں ان کے ساتھ تھائی لینڈ کے خوبصورے جزیرے کوہ سموئی میں چھٹیاں گزار رہی ہیں۔
انہوں نے اپنے تھائی لینڈ کے ٹرپ سے چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جس پر صارفین کی جانب سے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ کئی صارفین نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ مسلمان ہیں۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے اداکارہ کے بولڈ لباس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھی نہ پہنتیں۔
View this post on Instagram
ایک صارف نے لکھا کہ مامیا میں بڑی ہمت ہے وہ ایسے کپڑے پہن کر روزانہ پاکستانی عوام کو ٹکر دیتی رہتی ہے جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ مامیا جیسے لوگوں کے لیے شہرت حاصل کرنے کا یہ واحد طریقہ ہے، خاص طور پر جب آپ کے پاس کوئی ٹیلنٹ نہ ہو۔
واضح رہے کہ مامیا شاہ جعفر نے ہم ٹی وی کے مشہور سیریل ’میسنی‘ سے شہرت حاصل کی۔ انہوں نے ’میسنی‘ میں دوہرا کردار ادا کیا۔ ان کی آن اسکرین جوڑی بلال قریشی کے ساتھ مداحوں کو بہت پسند آئی۔ وہ ’جھوک سرکار‘، ’کالج گیٹ‘، ’فرار‘ اور ’جان سے پیارا جونی‘ جیسے ڈراموں میں بھی نظر آ چکی ہیں۔ مامیا فن کی دلدادہ ہیں، انہیں رقص، اداکاری اور مصوری کا شوق ہے۔