اسلام آباد ایئر پورٹ: بحرین جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو 8 سو 36 گرام آئس برآمد

منگل 9 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسدادِ منشیات فورس ( اے این ایف) نے اسلام آباد ایئر پورٹ سے بحرین جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو 8 سو 36 گرام آئس برآمد کرلی۔

بحرین جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو 8 سو 36 گرام آئس برآمد کر لی گئی

ترجمان اے این ایف کے مطابق ’ اے این ایف نے اسلام آباد سنگجانی ٹول پلازہ پر پیاز سے لدے مزدا ٹرک سے 1 کلو 200 گرام چرس جبکہ سیالکوٹ میں نجی کوریئر آفس میں کارروائی کرکے نیوزی لینڈ اور امریکا کے لیے بک کیے گئے پارسلز سے 2 کلو 760 گرام آئس برآمد کی۔

سیالکوٹ: نجی کوریئر آفس سے نیوزی لینڈ اور امریکا کے لیے بک کیے گئے پارسلز سے 2 کلو 760 گرام آئس برآمد

دیگر کارروائیوں میں لاہور میں نجی کوریئر آفس میں لندن سے آئے ہوئے پارسل سے 50 گرام ویڈ، لاہور انٹرنیشنل ائیر پورٹ کارگو کے ذریعے آسٹریلیا بھیجے جانیوالی 182 ٹی شرٹس میں جذب شدہ آئس برآمد کی گئی۔

لاہور: نجی کوریئر آفس میں لندن سے آئے ہوئے پارسل سے 50 گرام ویڈ برآمد

خیبر برقمبر خیل میں پلاسٹک کے تھیلوں سے 24 کلو 400 گرام چرس برآمد کرلی۔ مذکورہ تمام واقعات میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

لاہور: آسٹریلیا بھیجے جانیوالی 182 ٹی شرٹس میں جذب شدہ آئس برآمد

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp