سعودی بحریہ کے سربراہ کی نیول چیف سے ملاقات، دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

منگل 22 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ وائس ایڈمرل عبدالرحمن الغریبی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور بحری تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی بحریہ کے سربراہ کی آمد پر پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ ملاقات کے دوران ایڈمرل نوید اشرف نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز کے ذریعے امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

مزید پڑھیں: صدر مملکت کی جانب سے سعودی نیول چیف کو نشان پاکستان (ملٹری) کا اعزاز

وائس ایڈمرل الغریبی نے خطے میں بحری سیکیورٹی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا اور پاکستان نیول اکیڈمی میں سعودی کیڈٹس کو فراہم کی جانے والی اعلیٰ معیار کی تربیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو وسعت دینے، بالخصوص بحری شعبے میں روابط مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق، سعودی نیول چیف کا حالیہ دورہ دونوں برادر ممالک اور ان کی مسلح افواج کے مابین باہمی اعتماد اور دفاعی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا باعث بنے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا کا رونالڈو کو بڑا ریلیف، فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت برقرار

وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

’گلے لگانا میری فطرت ہے‘، اریکا کرک کی جے ڈی وینس سے گلے ملنے پر وضاحت

پاکستان میں منرل واٹر کے غیرمعیاری اور مضر صحت برانڈز کونسے ہیں؟ فہرست جاری

قومی اتحاد پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا