ایک امریکی خاتون نے مصنوعی ذہانت کے پلیٹ فارم چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے صرف 30 دن میں 11 ہزار ڈالر سے زائد کی رقم کما کر اپنے کریڈٹ کارڈ کا بڑا قرض اتار دیا۔
جینیفر ایلن، جو پیشے کے اعتبار سے ریئل اسٹیٹ ایجنٹ اور ٹک ٹاک مواد تخلیق کار ہیں، نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو سیریز میں اپنے ’30 دن کا چیٹ جی پی ٹی چیلنج‘ شیئر کیا۔ اس چیلنج کے دوران، انہوں نے ہر روز آرتیفیشل انٹیلی جنس سےسے یہ سوال پوچھا:
’آج مجھے ایسا کون سا ایک کام کرنا چاہیے جس سے میں پیسے کما کر قرض اتار سکوں؟‘
یہ بھی پڑھیں: ’الٹی آنتیں گلے پڑگئیں‘: کیا انسان واقعی بات چیت میں چیٹ بوٹ جیسے ہوتے جا رہے ہیں؟
ایلن نے بتایا کہ ان پر $23,000 (تقریباً 64 لاکھ روپے) کا کریڈٹ کارڈ قرض تھا، جس میں سے وہ $12,078.93 ادا کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔
چیٹ جی پی ٹی نے قرض ادائیگی میں کیسے مدد کی؟
جینیفر کا کہنا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی نے انہیں کئی دلچسپ اور بعض اوقات عجیب مشورے دیے۔ ان میں سب سے انوکھا مشورہ یہ تھا:
’اپنے $23,000 قرض کی رقم ایک تربوز پر مارکر سے لکھو اور اسے eBay پر ‘Debt Art’ کے طور پر نیلام کرو۔‘
اگرچہ تربوز فروخت نہ ہو سکا، لیکن اس کی تصویر انہوں نے $51 میں نیلام کر دی، اور یہ ویڈیو 20 لاکھ سے زائد بار دیکھی گئی۔
اسی طرح چیٹ جی پی ٹی کے ایک اور مشورے پر عمل کرتے ہوئے جینیفر نے اپنے موبائل ایپس میں موجود ممکنہ غیر استعمال شدہ رقوم تلاش کیں۔
’مجھے اپنے Venmo اکاؤنٹ میں $100.80 ملے جو میں بھول چکی تھی،‘ انہوں نے بتایا۔
یہ بھی پڑھیے ایلون مسک کا بچوں کے لیے نیا اے آئی چیٹ بوٹ ’بے بی گروک‘ متعارف کرانے کا اعلان
بعد ازاں، ان کے شوہر نے یاد دلایا کہ ان کا ایک پرانا بروکریج اکاؤنٹ بھی موجود تھا، جس میں حیرت انگیز طور پر $10,200 کی رقم موجود تھی۔
’میں تو خوشی سے رونے والی ہوں،‘جینیفر نے اس رقم کے بارے میں جان کر ایک ویڈیو میں کہا۔
اگرچہ جینیفر کا تجربہ کامیاب رہا، لیکن ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کو مکمل حل سمجھنا خطرناک ہو سکتا ہے۔
’AI ایک بہترین معاون ثابت ہو سکتا ہے، لیکن یہ انسانی فہم اور تجربے کا متبادل نہیں ہے۔’