ہم نے 5 اگست کے حوالے سے عمران خان کا پیغام پی ٹی آئی لیڈرشپ کو پہنچا دیا تھا، علیمہ خان

منگل 22 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہم نے 5 اگست کے حوالے سے دو ہفتے پہلے عمران خان کا پیغام پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کو پہنچا دیا تھا کہ عمران خان نے کیا کہا ہے، اس سے زیادہ ہم کیا کر سکتے ہیں، وہ کہہ رہے ہیں کہ وہ پلان کر رہے ہیں اور ان شاء اللہ وہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شیرافضل مروت کے علیمہ خان سمیت پی ٹی آئی قیادت پر الزامات

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، عمران خان کے بیٹے کب پاکستان آ رہے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں علیمہ خان نے کہا کہ ان کے بیٹے امریکا گئے ہیں، جب وہ امریکا سے واپس آئیں گے تو پاکستان بھی آئیں گے۔

علیمہ خان سے صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کے بیٹے 5 اگست سے پہلے پاکستان آئیں گے یا بعد میں؟ جواب میں انہوں نے کہا کہ اس پر میں ابھی بات نہیں کروں گی۔

کیا وہ پشاور اتریں گے؟ اس سوال کے جواب میں علیمہ خان نے کہا کہ وہ چھپ کے کیوں آئیں گے، جب وہ آئیں گے، سب کے سامنے آئیں گے، وہ پاکستانی شہری ہیں، تو وہ کیوں نہیں آ سکتے؟ کیا وہ اپنے والد کو ملنے نہیں آ سکتے؟

ان کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کا کیس سپریم کورٹ میں لے کر جا رہے ہیں، ہم یہی کر سکتے ہیں، ہم ہر فورم پر ان کا کیس لے کر جائیں گے، یہ بہت حد ہو گئی ہے، چلو ٹھیک ہے آپ نے ظلم کرنا ہے، لیکن ہماری عدالتوں کو بھی تو کچھ کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان قیدِ تنہائی میں ہیں، ان کے پاس نہ اخبار ہے، نہ کوئی ٹی وی ہے، نہ ان سے کسی کو ملاقات کرنے دی جاتی ہے۔ آدھا گھنٹہ بہنیں جاتی ہیں، اس کے علاوہ عمران خان سے کسی کی ملاقات نہیں ہوتی۔ ان کو اب کتابیں بھی نہیں دی جاتیں، وہ قرآن پڑھتے ہیں، نماز پڑھتے ہیں اور تھوڑی ورزش کرتے ہیں، لیکن وہ قیدِ تنہائی میں ہیں۔ ان حالات میں عمران خان کے لیے ہمیں آواز اٹھانی ہے اور ہمیں ان کو باہر نکالنا ہے، ہمارا اس وقت یہی مقصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی پارٹی کو ذاتی لڑائیاں ختم کرکے تحریک چلانے کی ہدایت، علیمہ خان

انہوں نے کہا کہ اب وقت آ رہا ہے کہ لوگ عمران خان کے لیے نکلیں گے، عمران خان رہا ہوں گے، انہوں نے جتنا ظلم کرنا تھا کر چکے ہیں، لیکن اگر عمران خان کی زندگی خطرے میں ڈالیں گے تو ہم چپ نہیں بیٹھیں گے۔

پی ٹی آئی کوشش کرکے 5 سینیٹرز بنوا سکتی تھی، 18 ووٹ زیادہ پڑے ہیں، ایک اور سینیٹر بن سکتا تھا، اس حوالے سے آپ کیا کہیں گی؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں ٹیکنیکل چیزوں کا نہیں پتا، ہمارا فوکس سینیٹ کی سیٹوں پر پیچھے رہ گیا عمران خان کی قیدِ تنہائی کی وجہ سے، ہم نے 5 اگست کے حوالے سے پی ٹی آئی لیڈرشپ کو عمران خان کا پیغام پہنچا دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلا ڈیجیٹل دل تیار، امراضِ قلب کے علاج میں انقلابی پیش رفت

’بدلہ لینا ہے، چھوڑنا نہیں ہے‘، جذباتی شائقین کی حارث رؤف سے گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

مڈغاسکر کے دارالحکومت میں مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی