جو برا کرے گا انجام بھگتے گا، عروہ حسین بھی علیزے شاہ کی حمایت میں بول اٹھیں

منگل 22 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عروہ حسین بھی علیزے شاہ کی حمایت میں بول اٹھیں ان کا کہنا ہے کہ نام نہاد سینئرز کی باتوں پر دھیان نہ دو جن کی انا اتنی نازک ہے کہ وہ ذرا سا اختلاف برداشت نہیں کر پاتی۔

عروہ حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر اسٹوری لگاتے ہوئے کہا کہ انسانیت اور فن کی قدر کرنا ہر کسی کو نہیں آتی عزت کمائی جاتی ہے مسلط نہیں کی جاتی اور یہ بات لوگ مشکل سے سیکھیں گے یا پھر کبھی نہیں سیکھ سکیں گے۔

اداکارہ کا علیزے شاہ کو کہنا تھا کہ تم آگے بڑھتی رہو اور پیچھے ہٹنے کا کبھی نہ سوچنا کیونکہ نفرت کرنے والے ایسا ہی چاہتے ہیں۔ عروہ حسین نے مزید کہا کہ تمہارا ٹیلنٹ اور حوصلہ بہت سے لوگوں کے لیے تحریک ہے، ان لوگوں کو یاد رکھو جو تم سے محبت کرتے ہیں اور پورے یقین سے آگے بڑھتی رہو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تمہاری سچائی ان لوگوں کے لیے ہمیشہ خطرہ رہے گی جو اندر سے کھوکھلے اور کرپٹ ہیں، فکر نہ کرو قدرت اپنا حساب ضرور چکاتی ہے جو تمہارے ساتھ برا کرے گا وہ ایک دن ضرور اپنے عمل کا نتیجہ دیکھے گا۔

واضح رہے کہ علیزے شاہ نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر متعدد ویڈیوز کو شیئر کرتے ہوئے سینئر اداکاروں کے نامناسب رویہ کی شکایت کی تھی ان کا کہنا تھا کہ سینئر اداکاروں نے نہ صرف ان کے ساتھ بلکہ ان کی والدہ کے ساتھ بھی نامناسب رویہ اختیار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب وہ والدہ کو شوٹنگ پر اپنے ساتھ لے جاتی تھیں تو سینئر اداکار ان کی والدہ کو اے سی والے کمرے سے باہر بیٹھنے کا کہتے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سڈنی واقعے پر پاکستان کے خلاف ڈس انفارمیشن پھیلائی گئی، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ

سڈنی حملے کے مرکزی کردار ساجد اکرم کا بھارتی پاسپورٹ منظرِ عام پر آ گیا

دوست ممالک کی کوششوں سے کابل میں افغان علما کا جرگہ، پاکستان کا خیر مقدم اور امن کے قیام پر زور

پی آئی اے کی نجکاری کے آخری مراحل میں، ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن کا بوجھ کون اٹھائے گا؟

سابق وزیرِاعلیٰ مہاراشٹر پرتھوی راج چاؤن کا جنگ میں بھارت کی شکست کے اعترافی بیان پر معافی مانگنے سے انکار

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں