کتے خواب میں اپنے مالکان کو دیکھتے ہیں، ماہر نفسیات کا دعویٰ

بدھ 23 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہارورڈ یونیورسٹی کی ایک ماہر نفسیات نے دعویٰ کیا ہے کہ کتے نیند میں اپنے مالکان کے بارے میں خواب دیکھتے ہیں، اور یہ انکشاف جانوروں سے محبت رکھنے والوں کے لیے خوشی کا باعث بن سکتا ہے۔

ڈاکٹر ڈیئرڈری بیریٹ، جو ہارورڈ میڈیکل اسکول میں کلینیکل اور ایوولیوشنری ماہر نفسیات ہیں، نے بتایا ہے کہ انسانوں کی طرح جانور بھی دن بھر کے تجربات پر مبنی خواب دیکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ چونکہ کتے اپنے مالکان سے گہرا تعلق رکھتے ہیں، اس لیے امکان ہے کہ وہ خواب میں اپنے مالک کا چہرہ، ان کی آواز، خوشبو یا روزمرہ کے معمولات یاد کرتے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: بلیوں کے کچھ حیران کن رویے جو آپ کو چونکا سکتے ہیں

انہوں نے کہا کہ انسان دن کے دوران جن چیزوں سے دلچسپی رکھتے ہیں، وہی چیزیں خواب میں دیکھتے ہیں، اس لیے امکان ہے کہ جانور بھی اسی طرز پر خواب دیکھتے ہوں۔

ڈاکٹر بیریٹ نے وضاحت کی کہ جب کتے نیند کے دوران پنجے یا ٹانگیں ہلانے لگتے ہیں تو وہ شاید دوڑنے یا کھیلنے کا خواب دیکھ رہے ہوتے ہیں، اور اگر وہ نیند میں ہلکی آواز میں بھونکیں تو ممکن ہے وہ کسی دوسرے کتے یا انسان سے بات کررہے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: نام میں ’دتا‘ کی جگہ ’کتا‘ لکھنے پر شہری کا انوکھا احتجاج، بھونکتے ہوئے ویڈیو وائرل

انہوں نے مزید بتایا کہ جانوروں کا نیند کا نظام بھی انسانوں جیسا ہوتا ہے، جس میں ہلکی، گہری اور ریپڈ آئی موومنٹ (REM) والی نیند شامل ہے۔ انسانوں کو خواب اسی مرحلے میں آتے ہیں، اس لیے خیال کیا جاتا ہے کہ جانور بھی اسی دوران خواب دیکھتے ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے