فلوریڈا میں پولیس اہلکاروں کو ایک انوکھا چیلنج اس وقت درپیش ہوا جب انہیں ایک بھاگے ہوئے ایمو (بڑا پرندہ) کو قابو میں کرنے کے لیے بلایا گیا۔

اورنج کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے فیس بک پر ایک تصویر شیئر کی جس میں 2 اہلکار ایک رہائشی کے گیراج کے باہر دیوہیکل پرندے کے ساتھ موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نیوزی لینڈ میں زخمی پرندوں کے لیے ہسپتال کا قیام، پہلا مریض کونسا پرندہ رہا؟
دفتر کے مطابق ایمو تھوڑا پیاسا تھا، مگر اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

پوسٹ میں لکھا گیا کہ ‘درخت پر بلی؟ نہیں، اس بار ہمارے اہلکاروں نے ایک ایمو کو ریسکیو کیا، جو اپنے گھر سے بھاگ نکلا تھا۔ ہمارے اہلکاروں نے اسے پانی پلایا اور پھر واپس مالکان کے حوالے کر دیا‘۔














