ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا سالانہ اجلاس آج ڈھاکا میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین (اے سی سی) محسن نقوی کریں گے۔
بھارت کی کوششوں کے باوجود اجلاس کا کورم پورا ہوگیا ہے۔ بھارت اس اجلاس میں آن لائن شریک ہوگا۔ اجلاس میں ایشیا کپ کے شیڈول اور میزبان ملک کا فیصلہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے: ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی ڈھاکا پہنچ گئے، بھارت نے میٹنگ سے پھر کنارہ کرلیا
محسن نقوی نے بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے سیاسی اختلافات ایک طرف رکھ کر صرف کرکٹ کے لیے کام کرنا چاہیے۔
محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمیں ایشین کرکٹ کو مضبوط کرنا چاہیے تاکہ تمام ممبر ممالک کی مضبوط ٹیمیں ہوں اور ایشیا میں اچھا مقابلہ ہو۔ ہمیں کرکٹ کو ان ممالک میں بھی پہنچانا چاہیے جہاں ابھی تک نہیں پہچا ہے اور یہ ہم مل کر کرسکتے ہیں انفرادی طور پر نہیں۔