کراچی میں کتنے مقامات پر اب پارکنگ فیس نہیں لی جائے گی، نوٹیفکیشن جاری

جمعہ 25 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ حکومت نے کراچی کی سڑکوں پر چارجڈ پارکنگ فیس کے خاتمے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں کے ایم سی کی سڑکوں پر پارکنگ فیس ختم، میئر کراچی نے عوام کو خوشخبری سنا دی

ریجنل ڈائریکٹوریٹ لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کراچی ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق شہر کی تمام عوامی سڑکوں پر پارکنگ فیس وصولی پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اب پارکنگ فیس صرف مخصوص پلازوں، نجی پلاٹس یا مخصوص بلدیاتی کونسلوں کے مختص کردہ علاقوں میں ہی وصول کی جاسکے گی۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر کوئی فرد یا ادارہ غیر قانونی طور پر پارکنگ فیس وصول کرتا پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں ڈیجیٹل پارکنگ اور ایم ٹیگ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

حکمنامے کے تحت اب سندھ حکومت کا کوئی بھی ادارہ شہر کی سڑکوں پر پارکنگ فیس وصول کرنے کا مجاز نہیں ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp