ایک ایسی دنیا میں جہاں سرحدیں اور سیاست اکثر انسانوں کو تقسیم کرتی ہیں، وہ لمحات خوش آئند ہوتے ہیں جب فن ہمیں ہماری مشترکہ انسانیت کی یاد دلاتا ہے.
بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے ماحول میں، معروف پنجابی گلوکار اور ریپر کرن اوجلا نے سرحد پار اپنے مداحوں کو تسلیم کرتے ہوئے اتحاد اور بھائی چارے کا خوشگوار پیغام دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی عدالت نے پاکستانی فنکاروں اور گلوکاروں کو خوشخبری سنا دی
حال ہی میں ایک غیر ملکی کنسرٹ کے دوران، کرن اوجلا نے اس وقت اسٹیج پر گانا روک کر اپنا مثبت ردِعمل دیا جب ایک مداح نے ہجوم میں پاکستانی پرچم لہرایا۔
#Punjabi singer Karan Aujla shared a message of love and unity for all Punjabis with his #Pakistani Punjabi fans who attended his show. He expressed his appreciation for their support and emphasized the importance of staying connected through their shared language and culture. pic.twitter.com/3Fe0JwfKYo
— Punjab Beyond (@punjabbeyond) July 24, 2025
انہوں نے اس موقع پر کہا ’ہمارے پاکستانی بھائی بھی یہاں موجود ہیں، ہم ایک جیسے ہیں، ہم ایک قوم ہیں، ایک خون ہیں، ان کے اس جملے پر ہال میں زور دار تالیاں اور خوشی کے نعرے گونجنے لگے۔
مداحوں کا مثبت ردعمل
بھارت اور پاکستان دونوں ملکوں کے مداحوں نے کرن اوجلا کے ان الفاظ کا گرمجوشی سے خیر مقدم کیا، انسٹاگرام پر ایک صارف نے لکھا کہ بھارتی فنکاروں کا دل بڑا ہوتا ہے جبکہ دیگر صارفین نے تبصروں میں سبز دل کے ایموجیز سے یکجہتی اور امن کا اظہار کیا۔
آن لائن تنقید اور خدشات
تاہم، اس لمحے نے سوشل میڈیا پر بحث بھی چھیڑ دی، کچھ افراد نے کرن اوجلا کے لیے تحفظات کا اظہار ان الفاظ میں کیا، اب بھارتی حکومت ان کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ ان پر بھارت میں کس قسم کی تنقید ہوتی ہے۔
دوسری جانب بعض صارفین نے ان کے بیان کو سراسر مسترد کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ ہم ایک قوم یا ایک خون نہیں ہیں۔ بلکہ ہم ایک دوسرے سے مکمل طور پر مختلف ہیں۔