وزیر اعظم شہباز شریف کے ٹوئٹر (ایکس) اکاؤنٹ سے جاری ایک پیغام میں پاکستان کی عالمی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایس اینڈ پی نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کر دی، عالمی سطح پر معاشی پالیسیوں کا اعتراف
پیغام میں کہا گیا ہے الحمدللہ! ۔۔۔S\&P کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو CCC+ سے B- میں اپ گریڈ کرنا خوش آئند پیشرفت ہے، جس کے ساتھ ایک مستحکم آؤٹ لک بھی دی گئی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ یہ ہمارے معاشی اصلاحات اور حاصل کردہ میکرو اکنامک استحکام پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔
Alhamdulillah!
S&P’s upgrade of Pakistan’s credit rating from CCC+ to B-, with a stable outlook, is a welcome development. It reflects growing confidence in our economic reforms and the macroeconomic stability we have been able to achieve.
My commendation to the entire economic…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 25, 2025
وزیراعظم نے اس کامیابی پر اقتصادی ٹیم اور متعلقہ اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے مشکل دور میں ملک کو راہ پر گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ حکومت اصلاحات کی رفتار برقرار رکھنے، شفافیت کو فروغ دینے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید گہرا کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ معیشت میں ابھرتے ہوئے بہتری کے آثار عوامی خوشحالی اور پائیدار ترقی میں بدل سکیں۔
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان معاشی بہتری کے ابتدائی اشارے دے رہا ہے اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے بھی اس پیش رفت کو نوٹ کر رہے ہیں۔