بیلجیم سے فرار ہونے والا ولابی فرانس سے پکڑا گیا ہے۔
بیلجیم کے شہر موسکرون کے علاقے ہرسیو سے دو والابی ہفتے کے روز اپنے مالک کے گھر سے فرار ہوگئے، جن میں سے ایک جانور کئی دن بعد فرانس میں پکڑا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سائنسدانوں نے 27 کے قریب جنگلی اور آبی حیات کی نئی اقسام دریافت کر لیں
مقامی حکام کے مطابق کم از کم ایک آسٹریلوی مارسوپیئل (کیس دار جانور) فرانس کی سرحد عبور کر کے واٹرلوس پہنچ گیا، جہاں فرانسیسی فائر فائٹرز نے اسے محفوظ طریقے سے قابو میں کیا۔
نارڈ فائر فائٹرز کے مطابق ’والابی کو درد یا تکلیف دیے بغیر قابو کرنے کے لیے تکنیکی ماہرین نے پہلے جال کا استعمال کیا اور پھر دم سے پکڑ کر اسے محفوظ طریقے سے قابو میں کیا۔ اس تکنیک سے جانور کو چوٹ لگنے، پنجوں سے خراش یا دفاعی کاٹنے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔‘
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کے چڑیا گھر سے فرار ہونے والی ’ریزو‘ پکڑی گئی
والابی کو ایک پنجرے میں ڈال کر اس کے مالک کے حوالے کر دیا گیا ہے، تاہم دوسرا والابی اب تک لاپتا ہے۔