امور ریجن میں تباہ ہونے والے روسی طیارے کا بلیک باکس مل گیا

ہفتہ 26 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روسی حکام کے مطابق مشرق بعید کے علاقے امور میں پیش آنے والے مہلک فضائی حادثے کے بعد انتونوف An-24 مسافر طیارے کا بلیک باکس (فلائٹ ریکارڈر) برآمد کر لیا گیا ہے۔

روسی حکومت کے سرکاری ٹیلیگرام چینل پر جاری بیان کے مطابق بلیک باکس کو ماسکو بھیجا جائے گا جہاں حادثے کی جاری تحقیقات کے تحت اس کا تجزیہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:روس کے مشرق بعید میں لاپتا ہونے والا مسافر طیارہ تباہ، ملبہ مل گیا

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں روسی مسافر طیارہ طیارہ جو انگارا ایئرلائنز کی پرواز تھی، جمعرات دوپہر ایک بجے کے قریب گراؤنڈ کنٹرول سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد لاپتہ ہو گیا تھا۔

اس وقت وہ امور ریجن کے شہر تِنڈا کے ہوائی اڈے سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر پرواز کر رہا تھا۔ یہ پرواز خاباروفسک سے روانہ ہو کر بلاگوویشچنسک میں رکی تھی اور تِنڈا جا رہی تھی۔

ریسکیو ٹیموں نے کچھ دیر بعد تباہ شدہ طیارے کا جلا ہوا ملبہ تِنڈا سے تقریباً 16 کلومیٹر دور دریافت کیا۔ حادثے میں سوار تمام 48 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ طیارے نے کوئی ہنگامی سگنل یا تکنیکی خرابی کی اطلاع نہیں دی تھی۔

تحقیقات اور قانونی کارروائی

روسی تحقیقاتی کمیٹی نے حادثے کی فوجداری تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ کمیٹی کے سربراہ الیگزینڈر بسترکین نے ٹرانسپورٹ کے علاقائی تفتیش کاروں کو فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:روس میں مسافر طیارے گر کر تباہ، بچوں سمیت 49 ہلاک

روس کی سول ایوی ایشن اتھارٹی روس آویاتسیا نے کہا ہے کہ وہ یہ جائزہ لے رہی ہے کہ آیا انگارا ایئرلائنز نے پرواز کے حفاظتی ضوابط پر عمل کیا یا نہیں۔

اس کی بنیاد پر یہ فیصلہ ہوگا کہ ایئرلائن کو پرواز جاری رکھنے کی اجازت دی جائے یا نہیں۔

متاثرہ خاندانوں کے لیے امداد

امور ریجن کے وزیر ٹرانسپورٹ آندرے نکیتن کے مطابق، ہر متاثرہ خاندان کو 50 لاکھ روبل (تقریباً 63 ہزار امریکی ڈالر) بطور معاوضہ دیا جائے گا، اور کوشش ہے کہ یہ رقم جلد از جلد پہنچائی جائے۔

طیارے کی عمر اور حالت

یہ طیارہ سوویت دور کا بنایا ہوا 2 انجن والا ٹربو پراپ An-24 ماڈل تھا، جس کی عمر 50 سال سے زائد تھی۔ تاہم، 2021 میں اسے نیا ’ایئر ورتھنیس سرٹیفکیٹ‘ جاری کیا گیا تھا، جو اسے 2036 تک پرواز کی اجازت دیتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان میں اصلاحات کی تعریف، معیشت کی بحالی پر آئی ایم ایف کا اظہار اطمینان

ویڈیو: ڈولفن اسکواڈ اہلکاروں کا اسلام آباد میں میاں بیوی پر تشدد، ملوث اہلکار معطل

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام، 990 پوائنٹس کا اضافہ

پی ایچ ایف انتظامیہ کی نااہلی: مصر میں شیڈول ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ بھی داؤ پر لگ گیا

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟