پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ حالیہ دنوں اس وقت خبروں میں آئیں جب انہوں نے اپنی ساتھی اداکارہ منسا ملک کے غیر مناسب رویے پر تنقید کی۔
رپورٹس کے مطابق ڈراما ’محبت کی آخری کہانی‘ کے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران منسا ملک نے علیزے شاہ کو دھکا دیا اور تھپڑ مارا، جس کے جواب میں علیزے شاہ نے ان پر اپنی چپل پھینکی۔ اداکار سامی خان نے بھی اس واقعے کی تصدیق کی۔
یہ بھی پڑھیں:جو برا کرے گا انجام بھگتے گا، عروہ حسین بھی علیزے شاہ کی حمایت میں بول اٹھیں
سوشل میڈیا پر علیزے شاہ کے بیانات وائرل ہو گئے اور ان کے مداح منسا ملک پر تنقید کرنے لگے۔
منسا ملک نے تاحال خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور صرف چند معنی خیز اقتباسات شیئر کیے ہیں۔

علیزے شاہ نے سوشل میڈیا صارفین کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ ان کا کمنٹس باکس بھر گیا ہے لیکن اسے شرمندگی نہیں۔ کچھ لوگ اپنی غلطی ماننے کو تیار ہی نہیں ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ آپ لوگ اسے تب تک ٹرول کریں جب تک یہ مجھ سے معافی نہ مانگے۔
یہ بھی پڑھیں:علیزے شاہ کا مزید کام کرنے سے انکار، سبب کیا نکلا؟
علیزے شاہ کا کہنا تھا کہ منسا نے پہلے بھی میرے خلاف کیس کیا اور بعد میں سفارشیں کروائیں کہ میں خاموش ہو جاؤں۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مجھ پر ہاتھ اٹھائے گا تو میں چپل ماروں گی، میں گاندھی نہیں کہ دوسرا گال آگے کر دوں۔ بدمعاشوں سے لڑو اور جواب دو۔
علیزے شاہ کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف ردِ عمل دیے۔

ایک فین نے کہا ’منسا ملک نے مجھے بلاک کر دیا‘۔
دوسرے نے لکھا ’دونوں اداکارائیں پیاری لگتی ہیں، مسئلہ حل ہونا چاہیے‘۔
جبکہ کسی نے کہا ’دونوں ہی توجہ چاہتی ہیں‘۔
یہ معاملہ ابھی تک موضوعِ بحث ہے اور مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔














