تیراہ میں خوارج کی فائرنگ سے پُرامن شہریوں کی شہادت قابل مذمت ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اتوار 27 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کی تحصیل تیراہ کے علاقے باغ میدان میں خوارج کی فائرنگ سے پرامن شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس واقعے کی شدید مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیں: تیراہ واقعہ: وزیراعلیٰ کے پی کا جاں بحق افراد اور زخمیوں کے لیے مالی امداد کا اعلان

انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کے مکروہ عزائم ہمارے قومی عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ ہم دہشتگردوں اور دہشتگردی کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے ساتھ مکمل ہمدردی ہے۔ وزیراعلیٰ نے واقعے کے تناظر میں قبائلی مشران اور عوامی نمائندوں کا جرگہ پشاور طلب کرلیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ جرگے کا مقصد مقامی عوام کے تحفظات اور جذبات کو سننا ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو نظم و ضبط برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لیے ایک، ایک کروڑ روپے اور زخمیوں کے لیے 25، 25 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت پائیدار امن، عوامی تحفظ اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: دہشتگردوں کے مقابلے میں پولیس کی اینٹی ڈرون جیمنگ ٹیکنالوجی کیسے کام کرے گی؟

وزیراعلیٰ کے مطابق حالیہ آل پارٹیز کانفرنس میں انہی معاملات پر سنجیدہ غور کیا گیا اور اب عمائدین و مشران کے ساتھ جرگوں کا سلسلہ ڈویژنل اور پھر صوبائی سطح پر اگلے ہفتے سے شروع ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

استثنیٰ کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صدر و وزیراعظم کے عہدوں کا احترام ہے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ