’پاکستانی ٹیم کی شرٹ کیوں پہنی؟‘، بھارت انگلینڈ ٹیسٹ میچ میں تماشائی کو باہر نکال دیا گیا

پیر 28 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے دوران ایک شخص کو، جو پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہنے ہوئے تھا، سیکیورٹی اہلکاروں نے میدان سے باہر نکال دیا۔

پاکستانی شائق کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں شرٹ ڈھانپنے کا کہا جس پر انہوں نے کہا کہ مجھے یہ لکھ کر بتائیں، میں اس کو کیوں ڈھانپوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی والوں نے بولا شرٹ تبدیل کر لو یا گراؤنڈ سے چلے جاؤ۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین اس پر تنقید کرتے نظر آئے، صحافی نیلم اسلم نے کہا کہ یہ بالکل ناقابلِ قبول اور قانون کے خلاف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے پاکستان میں بھی لوگوں کو ویرات کوہلی کے نام کی ٹی شرٹس پہنے دیکھا ہے، کسی نے کبھی اعتراض نہیں کیا اور یہاں، اس نام نہاد جمہوری اور آزاد خیال ملک میں، اس شخص سے کہا جا رہا ہے کہ وہ اپنی کِٹ چھپا لے، آخر ایسا کیوں ہے؟

ایک صارف نے لکھا کہ ایک تماشائی جو آج اولڈ ٹریفورڈ میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ دیکھنے آیا تھا، اسے صرف اس لیے اپنی پاکستان کی شرٹ ڈھانپنے کا کیوں کہا گیا؟ کیا اس کی وضاحت دی جا سکتی ہے؟

انہوں نے کہا کہ کرکٹ میچ میں کسی بھی ٹیم کی شرٹ پہننا کب سے غلط ہو گیا؟ کیا اب یہ نیا اصول بنا دیا گیا ہے کہ صرف وہی شرٹس پہنی جا سکتی ہیں جو کھیل میں شامل دونوں ٹیموں کی ہوں؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں پورے یقین سے کہتا ہوں کہ ملک بھر میں ہونے والے تقریباً ہر بین الاقوامی اور مقامی میچ میں لوگ مختلف ٹیموں کی شرٹس پہنتے ہیں۔ اور یہ تماشائی نہ کسی کو چڑھا رہا تھا، نہ کسی کے لیے پریشانی کا باعث بن رہا تھا۔ ایسا بھی نہیں لگتا کہ کسی نے اس کے خلاف شکایت کی ہو۔ پھر اس کے ساتھ ایسا امتیازی سلوک کیوں کیا گیا؟

واضح رہے کہ یہ واقعہ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوران پیش آیا، 5 میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شادی کے 2 ماہ بعد خاتون محبوب کے ساتھ فرار، شوہر اور رشتہ کرانے والے نے خودکشی کرلی

’اسکول میں موٹیویٹ کرتے تھے اب پیزا ڈیلیور کررہے ہو‘، سابق کلاس فیلو کا ڈیلیوری بوائے پر طنز، ویڈیو وائرل

گل پلازہ سانحے کے پیچھے قبضہ مافیا ہوسکتی ہے، فیصل ایدھی نے خدشات کا اظہار کردیا

کیا ’نیو اسٹارٹ‘ کے خاتمے سے نئے ایٹمی خطرات بڑھ جائیں گے؟

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

ویڈیو

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

خیبر پختونخوا میں آج بھی جنرل فیض کی ٹیم بیوروکریسی کے اہم عہدوں پر اور صوبے کی کرتا دھرتا ہے، اختیار ولی خان

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے