شکارپور کے نواحی علاقے گاؤں ہمایوں کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ دھماکے کے فوراً بعد پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ دھماکے کی نوعیت جانچنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب میں ٹرین سے سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ بوگیوں کو ہٹانے اور ریلوے ٹریک کی بحالی کے لیے آپریشن جاری ہے۔