سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ میں حکومت کے خلاف سچ بول رہا ہوں جس کی وجہ سے مجھ پر الزامات لگائے جارہے ہیں۔ جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پر کوئی الزام نہیں لگایا بلکہ سینیٹ اجلاس میں بطور وزیرپارلیمانی امور متعلقہ وزارت کا جواب پڑھ کر سنایا۔
یہ بھی پڑھیں: مفتاع اسماعیل نے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، اویس لغاری
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہاکہ مفتاح اسماعیل پر کسی نے ذاتی طور پر اٹیک کرنے کوشش نہیں کی بلکہ مفتاح اسماعیل پرسنل ہوکر حملے کررہے ہیں۔
طارق فضل چوہدری نے کہا ’میں نے بطور وزیر پارلیمانی امور سینیٹ میں بے نظیر نشوونما پروگرام کے حوالے سے متعلقہ وزارت کا تحریری جواب پڑھ کر سنایا، پہلا سوال یہ ہے کہ کیا قواعد کی خلاف ورزی ہوئی، دوسرا سوال یہ تھا کیا مفتاح اسماعیل کو سارے معاملے کا علم تھا، میرے جواب میں نہ کوئی ذاتیات تھیں، نہ کرپشن کا الزام تھا۔
اس موقع پر مفتاح اسماعیل نے کہاکہ سینیٹ میں جو تقریر کی گئی اس میں کچھ جھوٹ تھا، کچھ گمراہی تھی، طارق فضل چوہدری اور انوشے رحمان نے میرے اوپر ذاتی حملہ کیا تھا، طارق فضل چوہدری کہہ سکتے تھے کہ مفتاح کے علاوہ دیگر ادوار میں بھی پروگرام بڑھا۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کی اپنی شوگر ملیں ہیں، بطور وزیراعظم چینی سے متعلق فیصلے مفادات کا ٹکراؤ ہیں، مفتاح اسماعیل
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میں حکومت کے بارے میں سچ بولتا ہوں، چینی کے معاملے پر بات کرتا ہوں، اس لیے مجھ پر الزامات لگائے جارہے ہیں۔