انڈر 19 والی بال ورلڈ چیمپیئن شپ میں پاکستان کو پہلی بار شکست کا سامنا کرنا پڑا، جب گروپ مرحلے کے آخری میچ میں ارجنٹائن نے سخت مقابلے کے بعد قومی ٹیم کو 3-2 سے شکست دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے ایران کو ہراکر ایشین انڈر 16 والی بال چیمپیئن شپ جیت لی
اس سنسنی خیز مقابلے میں ارجنٹائن نے پاکستان کو 5 سیٹس پر مشتمل معرکے میں 24-26، 25-18، 25-21، 16-25 اور 15-11 سے زیر کیا۔ اگرچہ پاکستان نے میچ کا پہلا اور چوتھا سیٹ جیت کر برتری قائم رکھنے کی کوشش کی، تاہم فیصلہ کن سیٹ میں ارجنٹائن نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔
یہ شکست پاکستان کی ٹورنامنٹ میں مسلسل چار فتوحات کے بعد پہلی ناکامی ہے، تاہم اس کے باوجود پاکستان نے گروپ میں سرفہرست پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ پاکستان کو ارجنٹائن پر سیٹ اوسط میں برتری حاصل ہے، جس کی بنیاد پر قومی ٹیم گروپ لیڈر کی حیثیت سے اگلے مرحلے میں پہنچی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے ایشین بیچ ہینڈبال چیمپیئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا
پاکستان کی اگلی آزمائش راؤنڈ آف 16 میں پول سی کی چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کے خلاف ہوگی، جہاں فتح کی صورت میں قومی ٹیم کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلے گی۔