شیخ رشید نے اپنے بھتیجے کی 9 مئی کے مقدمات میں سزائیں معاف کرنے کا مطالبہ کیوں کیا؟

جمعرات 31 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے فیصل آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جانب سے 9 مئی کے مقدمات میں اپنے بھتیجے راشد شفیق کو 10، 10 سال قید کی سزائیں معاف کرنے کا مطالبہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت 108 افراد کو سزائیں، فواد چوہدری و دیگر بری

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک ویڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ آج فیصل آباد میں لاتعداد لوگوں کو سزائیں سنائی گئیں جن میں میرا بھتیجا راشد شفیق بھی شامل ہے، انہیں 2 مقدمات میں 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، جو فیصل آباد میں موجود ہی نہیں تھا، ہمارا فیصل آباد کی سیاست سے کیا تعلق؟

شیخ رشید نے کہا کہ یہ زہر بھری سیاست اس لیے شروع ہوئی ہے کہ 4 مہینے میں فیصلہ کرنا ہے، ہم نے رات کو بھی کوشش کی کہ بحث ہوجائے۔ ’میں اربابِ اختیار سے درخواست کرتا ہوں کہ انصاف کیا جائے، انصاف رسوا ہورہا ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: آج جمہوریت کے لیے ایک افسوس ناک دن ہے، تحریک انصاف کا پارٹی رہنماؤں کو سزاؤں پر ردعمل

انہوں نے کہا کہ انصاف ٹکا ٹوکری ہوگیا ہے کہ ایک نوجوان جس کا بیٹا معذور ہے اور وہ وہاں موجود بھی نہیں ہے، اس کو 2 کیسز میں آپ نے 10، 10 سال سزا دے دی ہے، یہ سراسر زیادتی ہے، انصاف کیا جائے، ملک میں انصاف ہوگا تو ملک ترقی کرے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ شیخ راشد شفیق کو سنائی گئی سزا سراسر ناانصافی ہے، میں خانہ کعبہ کی چھت پر کھڑا ہوکر حلفاً یہ بیان دیتا ہوں کہ راشد شفیق کا فیصل آباد کے کیسز سے کوئی تعلق نہیں، وہ بے گناہ ہے، نہ وہ وہاں موجود تھے، نہ ان کی موجودگی کی کسی نے شہادت دی۔

یہ بھی پڑھیں: عمر ایوب کا چیف جسٹس کو خط، 9 مئی کے مقدمات میں عدلیہ کے کردار پر سوالات اٹھا دیے

شیخ رشید نے کہا کہ انتقام کی ایک حد ہوتی ہے، براہِ مہربانی راشد شفیق کی سزاؤں پر ازسرِ نو غور کیا جائے اور ان کی سزائیں معاف کی جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل