ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنی کمی ہوئی ہے؟

جمعرات 31 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، زرمبادلہ کے ذخائز 15 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کمی سے 19 ارب 60 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد مجموعی ذخائر 19 ارب 60 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق 25 جولائی 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں 15 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی، جس کی وجہ بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں بتائی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

اسٹیٹ بینک کے مطابق ہفتہ وار بنیاد پر کمی کے بعد مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر 14 ارب 30 کروڑ 39 لاکھ ڈالر تک محدود ہو گئے ہیں، جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص ذخائر 5 ارب 30 کروڑ 31 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے ہیں، ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 60 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp