پی سی بی کی شاہین شاہ آفریدی اور سلمان علی آغا کے مبینہ جھگڑے کی افواہوں کی سختی سے تردید

جمعرات 31 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کے کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی، کپتان سلمان علی آغا اور کوچنگ اسٹاف کے رکن کے مابین مبینہ جھگڑے سے متعلق پھیلائی جانے والی خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں یہ مکمل طور پر جھوٹ اور بدنیتی پر مبنی اور قابل مذمت ہیں۔ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ قومی ٹیم کی کسی بھی ٹریننگ یا پریکٹس سیشن کے دوران ایسا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش ٹی20 سیریز: قومی اسکواڈ کا اعلان، سلمان علی آغا کپتان برقرار

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسے جھوٹے اور بے بنیاد دعوے قومی ٹیم کے اتحاد، مورال اور ساکھ کو نقصان پہنچانے کی سوچی سمجھی سازش ہیں۔ یہ الزامات صرف اور صرف کھلاڑیوں کی پیشہ ورانہ ساکھ اور ٹیم کے ماحول کو نقصان پہنچانے کے لیے گھڑے گئے ہیں۔

پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس معاملے میں ملوث افراد یا گروہوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے گا، جس میں ہتکِ عزت اور سائبر کرائم جیسے مقدمات شامل ہوں گے۔ جو بھی شخص اس من گھڑت مہم کو پھیلانے میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف قانون کے مطابق مکمل کارروائی کی جائے گی۔

کرکٹ بورڈ نے عوام، میڈیا نمائندگان اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو سختی سے مشورہ دیا ہے کہ وہ ایسے غیر مصدقہ اور غیر ذمہ دارانہ مواد کو پھیلانے یا اس کی تائید کرنے سے گریز کریں۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور قومی ٹیم کی حرمت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گا اور ایسی افواہوں کے خلاف سختی سے نمٹے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت کی ’7 سسٹرز‘ کو کاٹ کے رکھ سکتے ہیں، بنگلہ دیشی رہنما کی بھارت کو دھمکی

فٹبالر لیونل میسی نے دورہ بھارت سے متعلق ویڈیو شیئر کردی، کسی سیاستدان کو جگہ نہیں دی

سڈنی واقعے پر پاکستان کے خلاف منظم ڈس انفارمیشن پھیلائی گئی، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ

سڈنی حملے کے مرکزی کردار ساجد اکرم کا بھارتی پاسپورٹ منظرِ عام پر آ گیا

دوست ممالک کی کوششوں سے کابل میں افغان علما کا جرگہ، پاکستان کا خیر مقدم اور امن کے قیام پر زور

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں