دہلی کی مشہور ’مکھن ملائی‘ پر چوہے کا ’خصوصی گشت‘، ویڈیو وائرل

جمعہ 1 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 بھارت میں کھانے پینے کی اشیاء کی صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات سے متعلق ویڈیوز اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ بازاروں، ڈھابوں اور گلی محلوں میں فروخت ہونے والے کھانوں میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی عام ہے۔

عوامی مقامات پر تیار کیے جانے والے کھانوں میں استعمال ہونے والے برتن، پانی اور اجزاء کی حالت اکثر غیر معیاری ہوتی ہے، اور کئی مرتبہ ان میں مضرِ صحت اشیاء شامل ہونے کے شواہد بھی سامنے آ چکے ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں بھارت کی ایک مشہور دکان پر ’مکھن ملائی‘ تیار کی جا رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھانے کی تیاری کے دوران ایک چوہا ملائی کے اوپر سے گزر رہا ہے، جسے کھانا بنانے والا شخص ہاتھ سے ہٹانے کی کوشش کرتا ہے۔

بعد ازاں ویڈیو میں ایک شخص کو وہی ملائی کھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس پر چوہا گزرا تھا۔ یہ منظر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل ظاہر کیا۔

ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انڈیا کے شہر دہلی کی سب سے مشہور ’مکھن ملائی‘ دیکھیں کتنی صفائی ہے اور کتنے خوبصورت طریقے سے بنائی جاتی ہے جبکہ کئی صارفین نے صفائی کے ناقص انتظامات پر سوالات اٹھائے۔

واضح رہے کہ انڈیا کے متعدد ہوٹلوں میں گندگی معمول بن گئی ہے، سوشل میڈیا پر آئے روز ایسی ویڈیوز گردش کرتی رہتی ہیں جس میں کبھی کھانے پینے والی اشیا کے ساتھ منفرد تجربات کیے جاتے ہیں تو کبھی عجیب و غریب پکوان سوشل میڈیا کی زینت بنتے ہیں جیسے پیپسی والی چائے، مرچوں سے بنا حلوہ اور آئس کریم پکوڑہ وغیرہ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مودی کی توجہ طلبی اور جرمن چانسلر کی دوری، بھارتی وزیراعظم ایک بار پھر مذاق کا نشانہ بن گئے

ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو 26 نومبر سے بھی زیادہ سخت کارروائی کا سامنا ہوگا، طلال چوہدری

بنگلہ دیش: جماعتِ اسلامی کی قیادت میں انتخابی اتحاد، 253 نشستوں پر انتخابی معاہدہ طے

دھند کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘