محسن نقوی نے پُر تشدد احتجاج کرنے والوں کو سخت پیغام دے دیا

منگل 9 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پی ٹی آئی کے پر تشدد احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سیاست نہیں سرا سر دہشت گردی ہے۔ میرا قوم سے وعدہ ہے کہ ہم ریاست پاکستان پر اس حملے میں ملوث کسی ایک کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔

یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کی۔

پی ٹی آئی کا احتجاج، محسن نقوی نے اہم ہدایات جاری کر دیں

قبل ازیں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کابینہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے امن و امان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیٹی اور آئی جی پولیس امن وامان کی صورت حال پر نظر رکھیں اور حالات کے مطابق اقدامات اٹھائے جائیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ صوبہ بھر میں امن عامہ کی فضا قائم رکھنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں اور عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

نگران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ احتجاج کی آڑ میں عوام کے روز مرہ معمولات زندگی میں کسی کو بھی خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

محسن نقوی نے کہا کہ پُرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن سٹرکوں کو بند کرنا اور املاک پر حملے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیے جا سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ امن عامہ کی فضا برقرار رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے جسے احسن انداز سے نبھایا جائے گا۔

دریں اثنا

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا ہے اور اس دوران توڑ پھوڑ بھی کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp