لکی مروت میں مارٹر گولہ پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق

ہفتہ 2 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں مارٹر گولہ پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔

پولیس اور ریسکیو حکام کے مطابق مارٹر گولہ پھٹنے کا واقعہ لکی مروت کے نواحی گاؤں سر بند میں پیش آیا جہاں بچوں کو کھیتوں میں کھیل کے دوران ایک ماٹر گولہ ملا۔ جو ناسمجھی میں اپنے ساتھ رہائشی آبادی والے علاقے میں لے آئے۔

یہ بھی پڑھیں: رواں برس خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کا گراف کیسا رہا؟ محکمہ انسداد دہشتگردی کی رپورٹ جاری

پولیس نے بتایا کہ بچے مارٹر گولے کے ساتھ کھیل رہے تھے کہ اس دوران اچانک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ واقعے کے بعد مقامی افراد نے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کرنا شروع کیا، جبکہ ریسکیو کی ٹیم بھی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ 5 بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے، جو لکی سٹی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق بچوں کی شناخت زینت، پلواشہ، شائلا، مزمل اور رفی اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ابتدائی تفتیش سے لگ رہا ہے کہ یہ مارٹر گولہ پرانا تھا۔ تاہم بی ڈی یو کی ٹیم مزید تحقیقات کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی کے واقعات میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا استعمال، خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق کو کیا تجویز دی؟

لکی مروت میں مارٹر گولہ پھٹنے کا اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے جمعے کی شب لکی مروت میں ایک گھر پر مبینہ گولہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 خواتین زخمی ہوئی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

باعزت واپسی کا سلسلہ جاری، 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین وطن لوٹ گئے

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ