علی امین گورننس کے مسائل حل کرنے اور امن قائم کرنے میں ناکام ہیں تو استعفیٰ دے دیں، عمران خان

ہفتہ 2 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور گورننس پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور پر سخت تنقید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا عمران خان علی امین گنڈاپور سے ناراض ہیں؟ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے خاموشی توڑ دی

جیو نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ اگر علی امین گنڈاپور صوبے میں گورننس کے مسائل حل کرنے اور امن قائم رکھنے میں ناکام ہیں تو انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی صورت میں بہتر یہی ہوگا کہ کسی اور اہل فرد کو موقع دیا جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کو جیل میں دوبارہ سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں، جن میں مطالعے کے لیے کتابیں اور روزانہ اخبارات شامل ہیں۔ مزید یہ کہ انہیں اپنے بچوں سے ایک گھنٹے کی ٹیلیفونک گفتگو کی اجازت بھی دی گئی۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے کہاکہ اگر ان کے بچے ان سے ملاقات کرنا چاہیں تو وہ ضرور آئیں۔ ساتھ ہی انہوں نے انکشاف کیا کہ فون پر بات کرنے سے علم ہوا کہ بچوں کا نائیکوپ ایکسپائر ہو چکا ہے۔

مشعال یوسف زئی کی سینیٹ کے لیے نامزدگی سے متعلق علیمہ خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان نے اسے غیر ضروری قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور بہترین کھلاڑی، عمران خان کا اعتماد حاصل ہے، بیرسٹر گوہر

انہوں نے کہا کہ علیمہ خان کو سیاسی نوعیت کے بیانات دینے سے گریز کرنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ