پاکستان اور چین کا دوستی کو مزید مستحکم کرنے تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ

ہفتہ 2 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے بیجنگ میں چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ سے ملاقات کی، جس میں سی پیک فیز ٹو، صنعتی تعاون اور بزنس ٹو بزنس روابط پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے آغاز پر چینی نائب وزیر خارجہ نے احسن اقبال کا پُرتپاک خیرمقدم کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاک چین دوستی کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: چینی ماڈل سے متعلق خدشات غلط ثابت، پاکستان چین کے تجربات سے سیکھنا چاہتا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیر منصوبہ بندی نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے چین کی قیادت کے لیے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے اس موقع پر سن ویڈونگ کی پاکستان میں سفارتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ اُن کے دور میں سی پیک نے کاغذ سے اربوں ڈالر کے منصوبوں تک کا سفر طے کیا۔

احسن اقبال نے کہاکہ حالیہ علاقائی کشیدگی کے دوران چین نے پاکستان کی غیر مشروط حمایت جاری رکھی، جس پر پاکستانی قوم کو چین کی قیادت اور عوام کی لازوال دوستی پر فخر ہے۔ پاک چین دوستی بدلتے حالات میں مزید مضبوط ہو رہی ہے اور ہر دور میں نئی توانائی سے مستحکم ہو رہی ہے۔

چینی ترقیاتی ماڈل کو پاکستان کے لیے مشعل راہ قرار دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان چین کے تجربات سے فائدہ اٹھا کر برآمدات اور ٹیکنالوجی کی بنیاد پر معیشت کی تشکیل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’اُڑان پاکستان‘ کا فائیو ایز فریم ورک سی پیک فیز ٹو کے وژن سے مکمل مطابقت رکھتا ہے اور اس کا مقصد عوام دوست اصلاحات کے ذریعے معاشی، سماجی اور معاشرتی استحکام کو یقینی بنانا ہے۔

احسن اقبال نے کہاکہ سی پیک فیز ٹو میں صنعتی اور تکنیکی شعبے مرکزی اہمیت کے حامل ہوں گے، اور بزنس ٹو بزنس تعاون سے سی پیک کا دائرہ مزید وسعت اختیار کرے گا۔

انہوں نے چین کی قیادت کے عالمی امن کے لیے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ پاکستان کی اولین ترجیح ایک باصلاحیت، تعلیم یافتہ اور ہنرمند افرادی قوت تیار کرنا ہے۔

اس موقع پر چینی نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ نے کہاکہ چین مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کا فائیو ایز فریم ورک ملک کے معاشی استحکام اور خود انحصاری کے روشن امکانات کی نشاندہی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان امریکا تعلقات کو پاک چین دوستی کے تناظر میں نہ دیکھا جائے، اسحاق ڈار

سن ویڈونگ نے سی پیک منصوبوں میں احسن اقبال کے قائدانہ اور کلیدی کردار کو سراہتے ہوئے کہاکہ چین میں اُنہیں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے والا ی’یورگن واٹنے فریڈنس‘ کون ہے؟

ٹرمپ اور شہباز ملاقات سے بھارتی اثرورسوخ کو دھچکا لگا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی نامزدگی کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی کا کیا کردار ہے؟

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی