ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز فائنل: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

ہفتہ 2 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پاکستان کے 196 رنز کے ہدف کا کامیابی سے تعاقب کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

جنوبی افریقہ نے مقررہ ہدف 16.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر مکمل کرلیا، اے بی ڈویلیئرز 120 جبکہ ڈومنی 50 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

میچ کے آغاز میں جنوبی افریقہ کے اوپنرز نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا تاہم ہاشم آملہ 18 رنز بناکر سعید اجمل کے بال پر آؤٹ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ 2025 کے وینیوز کا اعلان، دبئی اور ابوظہبی میں میدان سجے گا

اس سے قبل پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر مخالف ٹیم کو 196 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان کی پہلی وکٹ اس وقت گری جب کامران اکمل 2 رنز بنانے کے بعد جنوبی افریقہ کے باولر ولجون کے بال پر آؤٹ ہوگئے جبکہ دوسری وکٹ محمد حفیط کی گری جو 17 رنز بناکر پارنیل کے بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد شرجیل خان 76 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جبکہ شعیب ملک 20 اور آصف علی 28 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیے: لیجنڈز لیگ، اگلے سال پاکستان کا نام استعمال نہیں ہوگا، پی سی بی نے یہ فیصلہ کیوں کیا؟

ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل آج برمنگھم میں کھیلا جارہا ہے۔ پاکستان کی ٹیم اب تک ایونٹ میں ناقابلِ شکست رہی ہے اور وہ بھارت کی جانب سے سیمی فائنل سے سیاسی کشیدگی کے باعث دستبرداری کے بعد براہ راست فائنل میں پہنچی۔

پاکستان کی پلیئنگ 11:
شرجیل خان، کامران اکمل (وکٹ کیپر)، محمد حفیظ (کپتان)، آصف علی، شعیب ملک، عماد وسیم، عمر امین، عامر یامین، سہیل تنویر، رومان رئیس، سعید اجمل

جنوبی افریقہ کی پلیئنگ 11:
ہاشم آملہ، جے جے سموٹس، مورنے وین ویک (وکٹ کیپر)، سارل ایروئی، ژاں پال ڈومنی، وین پارنیل، ہارڈس ولجون، جیکس روڈولف، ایرون فینگیسو، عمران طاہر، ڈوان اولیویئر، اے بی ڈی ویلیئرز (کپتان)

یہ بھی پڑھیے: ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت کا سیمی فائنل کھیلنے سے انکار، پی سی بی نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز ایک ٹی 20 فارمیٹ پر مبنی ٹورنامنٹ ہے جو ہر سال انگلینڈ میں منعقد ہوتا ہے اور اسے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ECB) کی منظوری حاصل ہے۔

یہ ٹورنامنٹ ریٹائرڈ اور غیر کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں پر مشتمل ہوتا ہے، جن کا تعلق کرکٹ کی بڑی ٹیموں جیسے انگلینڈ، بھارت، پاکستان، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ سے ہوتا ہے۔

2024 میں آغاز لینے والا یہ ایونٹ دنیا بھر کے شائقین کی توجہ حاصل کر چکا ہے، جہاں شاہد آفریدی، یوراج سنگھ، کیون پیٹرسن، بریٹ لی، اوئن مورگن اور کرس گیل جیسے مایہ ناز سابق کرکٹرز شرکت کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ