نواز شریف سے ایرانی صدر پزشکیان کی ملاقات، دونوں رہنماؤں میں کیا گفتگو ہوئی؟

اتوار 3 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اپنے دورہ پاکستان کے پہلے روز لاہور میں سابق وزیراعظم اور حکمران مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے بھی ملاقات کی۔

 ایرانی اخبار ’تہران ٹائمز‘ کے مطابق ملاقات میں نواز شریف نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران کے مؤقف اور عوام کی استقامت کو سراہتے ہوئے کہا:
’ایران کی مزاحمت عالمی قوتوں کے خلاف جرأت مندانہ مقابلہ ہے، اور پاکستان میں اسے عزت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ صدر کا ذاتی طور پر استقبال کرنا ایران کی اسی استقامت کا اعتراف تھا۔

یہ بھی پڑھیں ایرانی صدر مسعود پزشکیان لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے، صدر، وزیراعظم سے ملاقاتیں طے

جواباً صدر پزشکیان نے پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر مسلم دنیا متحد ہو جائے تو صیہونی طاقتیں آزاد اقوام کو نشانہ نہیں بنا سکتیں۔ انہوں نے اسلامی دنیا کو سائنسی، صنعتی اور زرعی صلاحیتوں کو باہم بانٹنے اور مشترکہ بلاک بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ ان کے ہمراہ وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی موجود ہے۔ اس دورے کا مقصد پاکستان کے ساتھ تجارتی و سفارتی تعاون کو وسعت دینا اور دو طرفہ تعلقات میں نئی توانائی بھرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے ایرانی صدر پرشکیان کا دورہ پاکستان، دونوں ممالک کیا کرنے جارہے ہیں؟ تہران ٹائمز کی رپورٹ

وزیر اعظم شہباز شریف نے خود اسلام آباد پہنچنے پر ایرانی صدر کا استقبال کیا۔ ان کے ساتھ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ ایرانی صدر کو سرخ قالین استقبال کے ساتھ 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

ڈاکٹر مسعود پزشکیان گزشتہ 2 برسوں میں پاکستان کا دورہ کرنے والے دوسرے ایرانی صدر ہیں۔ ان سے قبل سابق صدر ابراہیم رئیسی نے اپریل 2024 میں اسلام آباد کا دورہ کیا تھا، جو ان کی ناگہانی وفات سے محض ایک ماہ قبل عمل میں آیا تھا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کرلیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ