اسلام آباد میں مضر صحت گوشت کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

اتوار 3 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مضر صحت گوشت کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تازہ کارروائی میں 160 کلوگرام بدبودار اور غیر معیاری گوشت سے بھری گاڑی کو گولڑہ روڈ پر روکا گیا، جس کے بعد موقع پر ہی گوشت کو تلف کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد کے بعد بٹگرام میں گدھے کا گوشت برآمد، مقامی مارکیٹوں میں سپلائی کا شبہ

میٹ سیفٹی ٹیم نے انسپکشن کے دوران پایا کہ گوشت پر کسی بھی ذبح خانے کی اسٹیمپ موجود نہیں تھی، جبکہ اس کی اسٹوریج اور درجہ حرارت (ٹمپریچر) ایس او پیز کے مطابق نہیں تھا۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے بتایا کہ یہ تمام خلاف ورزیاں سنگین نوعیت کی ہیں اور شہریوں کی صحت کو براہِ راست متاثر کر سکتی ہیں۔

ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے مزید کہا کہ اسلام آباد شہر میں مضر صحت گوشت کی ترسیل کو ہر صورت روکا جائے گا۔

ان کے مطابق فوڈ اتھارٹی کی میٹ سیفٹی ٹیم روزانہ کی بنیاد پر سرپرائز انسپکشنز کر رہی ہے تاکہ ناقص گوشت کی فراہمی کو جڑ سے ختم کیا جا سکے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہی میں گدھے کے گوشت کا واقعہ بھی سامنے آ چکا ہے، جس پر شدید عوامی ردِعمل سامنے آیا تھا۔

فوڈ اتھارٹی اس بار بھی اسی سنجیدگی سے کارروائیاں کر رہی ہے تاکہ شہریوں کو محفوظ اور حلال گوشت فراہم کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp