نیوزی لینڈ میں پولیس نے ایک 27 سالہ خاتون کو گرفتار کرلیا ہے جس کے سوٹ کیس سے 2 سالہ بچی زندہ برآمد ہوئی۔ یہ واقعہ اتوار کے روز اُس وقت پیش آیا جب وانگاری سے آک لینڈ جانے والی بس قصبہ کائیواکا میں رکی۔ بس ڈرائیور کو خاتون کے رویے اور بیگ کی حرکت پر شک ہوا، جس پر بیگ کھولا گیا تو اس میں صرف ڈائپر پہنی ہوئی بچی موجود تھی جو قریباً ایک گھنٹہ سے بند رہی تھی۔
مزید پڑھیں: فرانس میں قیدی رہا ہونے والے دوست کے بیگ میں چھپ کر جیل سے فرار ہوگیا
پولیس کے مطابق بچی کا جسم بہت گرم تھا لیکن وہ محفوظ ہے اور طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ خاتون پر بچے سے بدسلوکی کا الزام عائد کیا گیا ہے اور اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پولیس نے ڈرائیور کی بروقت کارروائی کو سراہا ہے۔