فیڈرل، پنجاب، خیبر پختونخوا تعلیمی بورڈز کے امتحانات ملتوی، برٹش کونسل کے امتحانات منسوخ

بدھ 10 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیڈرل بورڈ، پنجاب، خیبر پختونخوا تعلیمی بورڈز نے آج کے شیڈول امتحانات ملتوی کر دیے ہیں جب کہ برٹش کونسل کے تحت ملک بھر میں کیمبرج اسکول کے آج ہونیوالے امتحانات منسوخ کردیے ہیں۔

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کےجاری نوٹیفکیشن کے مطابق فیڈرل بورڈ کا جماعت نہم کا مطالعہ پاکستان کا پرچہ اندرون اور بیرون ملک کے تمام امتحانی سنٹرزمیں ملتوی کردیا گیا ہے، پرچے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پنجاب میں تعلیمی بورڈز کے امتحانات ملتوی

پنجاب بھر میں نویں جماعت کا ترجمتہ القرآن کا آج ہونے والا پرچہ ملتوی کر دیا گیا ہے، پرچےکی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں ہوگا۔ سیکرٹری ہائرایجوکیشن کا کہنا ہے کہ آج پنجاب بھر میں کالجز اور یونیورسٹیز بھی بند رہیں گی۔

خیبر پختونخوا تعلیمی بورڈز کے امتحانات ملتوی

خیبر پختونخوا تعلیمی بورڈ کے امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 5روز کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ صوبے میں سرکاری و نجی کالجز 10 مئی سے 14 مئی تک بند رہیں گے۔

کراچی اور حیدر آباد میں میٹرک امتحانات معمول کے مطابق ہوں گے۔

بلوچستان میں نجی تعلیمی ادارے ایک روز کے لیے بند

  بلوچستان کے پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے صدر نذر بڑیچ کے مطابق کوئٹہ کے وسطی علاقوں میں قائم پرائیویٹ اسکول ایک روز کے لیے بند کیے گئے ہیں جبکہ نواحی علاقوں میں تدریسی عمل جاری ہے۔ سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی اور بیوٹمز یونیورسٹی بھی ایک روز کے لیے بند کردی گئی ہے۔

برٹش کونسل کے آج ہونے والے امتحانات منسوخ

دوسری جانب برٹش کونسل نے بھی پاکستان بھر میں کیمبرج اسکول سسٹم کے تحت اے اور او لیول کے آج صبح اور شام کو ہونے والے امتحانات بھی منسوخ کردیے ہیں۔ منسوخ پرچے دوبارہ نہیں لیے جائیں گے جبکہ منسوخ پرچوں کے نتائج ٹوٹل نمبرز اور اسی مضمون کے دیگر پرچوں کی اوسط سے دیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp