پاکستان کا بجٹ خسارہ 9 سال کی کم ترین سطح پر، مالی سال 2024-25 میں 5.4 فیصد ریکارڈ

منگل 5 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 25-2024 کے دوران پاکستان کا بجٹ خسارہ 6.17 کھرب روپے رہا، جو مجموعی ملکی پیداوار کا 5.4 فیصد بنتا ہے، یہ گزشتہ 9 برسوں میں سب سے کم سطح کا بجٹ خسارہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ جولائی تا جون 25-2024 کے لیے وفاقی و صوبائی مالیاتی کارروائیوں کے مجموعی خلاصے کے مطابق کل آمدن 17.997 کھرب روپے یعنی جی ڈی پی کا 15.7 فیصد رہی جبکہ کل اخراجات 24.165 کھرب روپے یعنی جی ڈی پی کا 21.1 فیصد رہے۔

اس طرح بجٹ خسارہ 6.168 کھرب روپے یعنی جی ڈی پی کا 5.38 فیصد ریکارڈ کیا گیا، معاشی ماہرین کے مطابق 5.38 فیصد کا خسارہ حکومت کی نظرِثانی شدہ 5.6 فیصد پیش گوئی اور بجٹ میں ابتدائی طور پر مقرر کردہ 5.9 فیصد کے تخمینے سے بہتر رہا۔ اسی طرح، عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے بھی 5.6 فیصد خسارے کی پیش گوئی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:بجٹ خسارہ: حکومت نے 600 ارب روپے کےاضافی ٹیکس لگانے کی تیاری کر لی

اہم نکتہ یہ ہے کہ پرائمری بیلنس میں، یعنی قرضوں کی ادائیگی سے پہلے کی مالی صورتحال، 2.719 کھرب روپے کا فاضل بیلنس رہا، جو جی ڈی پی کا 2.4 فیصد بنتا ہے، رپورٹس کے مطابق پاکستان نے جی ڈی پی کے 2.4 فیصد کے ساتھ پرائمری بیلنس میں حالیہ دو دہائیوں کا سب سے زیادہ فاضل بیلنس ریکارڈ کیا۔

اسی طرح آمدن میں اضافے کی شرح اخراجات سے زیادہ رہی، جس کے نتیجے میں یہ فاضل بیلنس حاصل ہوا، یہ 2.4 فیصد فاضل بیلنس حکومت کی نظرثانی شدہ 2.2 فیصد کی پیش گوئی اور آئی ایم ایف کی 2.1 فیصد کی پیش گوئی سے بھی بہتر ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق 17.997 کھرب روپے کی کل آمدن میں سے 12.722 کھرب روپے ٹیکس آمدن تھی جبکہ 5.274 کھرب روپے نان ٹیکس آمدن تھی، ٹیکس آمدن میں، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ٹیکس وصولی مالی سال 2025 کے دوران 11.744 کھرب روپے رہی۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی پاکستان کو دیوالیہ کر گئی، ہم نے ترقیاتی بجٹ میں جان ڈالی، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال

رپورٹس کے مطابق، ایف بی آر کی پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی سمیت ٹیکس وصولی کا جی ڈی پی سے تناسب 11.3 فیصد رہا، جو گزشتہ 7 برسوں کی بلند ترین سطح ہے۔ گزشتہ مالی سال میں یہ تناسب 9.7 فیصد اور گزشتہ پانچ برسوں یعنی2020  تا2024  کا اوسط 9.9 فیصد تھا۔

اسی طرح صوبائی حکومتوں کی ٹیکس وصولی مالی سال 2025 میں 978 ارب روپے رہی، مالی سال 2025 کے دوران پاکستان کا کل جی ڈی پی 114.692 کھرب روپے رہا۔

ماہرین کے مطابق مالی سال 2026 میں پاکستان تیسرا مسلسل سال پرائمری فاضل بیلنس کے ساتھ مکمل کرے گا، جو گزشتہ 2 دہائیوں میں پہلی بار ہو رہا ہے۔ اس سال مجموعی بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 4 سے 4.1 فیصد رہنے کی توقع ہے، جو گزشتہ 20 برسوں میں سب سے کم ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان سرزمین بیرونی عسکری سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں، طالبان وزیر خارجہ امیر خان متقی

جدہ بک فیئر 2025 کا شاندار آغاز، 24 ممالک کے پبلشرز کی شرکت

ٹرمپ کو تیسری عالمی جنگ کا خطرہ، امریکا چاہتا ہے کہ یوکرین ڈونباس سے دستبردار ہو، زیلنسکی کا انکشاف

آسٹریا میں 14 سال سے کم عمر بچیوں کے لیے اسکارف پر ملک گیر پابندی کی منظوری

برطانیہ کے میوزیم سے 600 قیمتی نوادرات چوری، ہندوستانی تاریخی اشیا بھی شامل

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل