پاکستان کے معروف ٹیکن پلیئر ارسلان ایش صدیقی نے 3 اگست کو ’ایوو 2025‘ میں اپنے ہم وطن عاطف بٹ کو شکست دے کر اپنا چھٹا ایوو چیمپیئن شپ ٹائٹل جیت لیا، جو عالمی ای اسپورٹس منظرنامے پر ایک تاریخی لمحہ ہے۔
ارسلان نے ٹیکن 8 کے گرینڈ فائنل میں پہلے سیٹ میں شکست کے بعد زبردست کم بیک کرتے ہوئے 3-1 سے کامیابی حاصل کی۔ اس جیت کے ساتھ وہ 12,000 امریکی ڈالر انعام اور 800 ٹور پوائنٹس کے بھی حقدار ٹھہرے۔
Greatness on another level.
Congratulations to your back-to-back #Evo2025 TEKKEN 8 Champion, Arslan Ash! pic.twitter.com/zOHmXzlBV2
— Evo (@Evo) August 4, 2025
مزید پڑھیں: نیپال ایشین گیمز میں پاکستانی ریسلر سمیر علی نے سلور میڈل جیت لیا
ٹوِسٹڈ مائنڈز کی نمائندگی کرنے والے ارسلان ایش نے فتح کے بعد اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں خود کو بہت بابرکت محسوس کر رہا ہوں، اور اس کامیابی پر شکر گزار ہوں۔
ایوو کی آفیشل ویب سائٹ نے اس موقع کو کمال کی اعلیٰ سطح قرار دیا۔ عاطف بٹ، جو لوئر بریکٹ سے فائنل تک پہنچے، نے ارسلان کو مبارکباد دی، تاہم شکست پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔ ارسلان نے بھی عاطف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔