ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید الیکشن لڑنے سے انکار، اپنا جانشین بھی بتا دیا

بدھ 6 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ ان کے نائب صدر جے ڈی وینس ان کے سیاسی جانشین اور 2028 کے ممکنہ ریپبلکن صدارتی امیدوار بن سکتے ہیں۔

منگل کے روز واشنگٹن میں ایک پریس بریفنگ کے دوران ایک صحافی نے ٹرمپ سے سوال کیا کہ کیا وہ میدان خالی کر کے جے ڈی وینس کی حمایت کریں گے تاکہ وہ MAGA تحریک کے وارث کہلا سکیں؟

ٹرمپ نے جواب میں کہا:

’میرے خیال میں سب سے زیادہ امکان تو یہی ہے، انصاف کے تقاضے کے مطابق۔ وہ نائب صدر ہیں۔ وہ بہترین کام کر رہے ہیں اور اس وقت وہی ممکنہ فیورٹ نظر آتے ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیے نہیں معلوم مجھے آئین کی پاسداری کرنی چاہیے یا نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ابھی کسی ایک امیدوار کو نامزد کرنا قبل از وقت ہوگا۔

 مارکو روبیو کے ساتھ ممکنہ مستقبل کا سیاسی اتحاد؟

ٹرمپ نے یہ بھی تجویز دی کہ جے ڈی وینس مستقبل میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ مل کر ریپبلکن صدارتی ٹکٹ پر الیکشن لڑ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ مارکو روبیو 2016 میں ریپبلکن صدارتی نامزدگی کے لیے ناکام امیدوار تھے۔

 ٹرمپ کا تیسری مدت کا عندیہ؟

اسی دن سی این بی سی کے پروگرام ‘Squawk Box’ میں گفتگو کرتے ہوئے جب ٹرمپ سے دوبارہ صدارتی انتخاب لڑنے کی خواہش پر سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا:

’نہیں، شاید نہیں۔‘
میں دوبارہ لڑنا چاہتا ہوں۔ میرے پاس اب تک کے سب سے اچھے سروے نتائج ہیں۔’‘

یہ بھی پڑھیے ٹانگوں پر سوجن اور ہاتھوں پر نیل، امریکی صدر ٹرمپ کس بیماری میں مبتلا ہوگئے؟

ٹرمپ نے بارہا تیسری مدت کے لیے انتخاب لڑنے کے امکان کو مسترد کیا ہے، اگرچہ ماضی میں وہ اس کا عندیہ دیتے رہے ہیں۔
اپریل میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کے حمایتی انہیں تیسری مدت کے لیے میدان میں دیکھنا چاہتے ہیں، لیکن انہوں نے اعتراف کیا کہ امریکہ میں دو مدت کی حد کو تبدیل کرنا آسان نہیں ہوگا۔

 تیسری مدت کے لیے آئینی ترمیم کی تجویز

2025 کے آغاز میں ریپبلکن رکن کانگریس اینڈی اوگلز نے ایک آئینی ترمیم کی تجویز دی تھی جس کے تحت وقفے کے ساتھ مسلسل 3 مدتیں مکمل کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے، تاہم اس تجویز کو تاحال کانگریس میں کوئی خاص حمایت نہیں ملی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایک شہر جو دل میں اتر گیا

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

پنجاب حکومت کی نئی ٹرانسپورٹ پالیسی: چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس کے لیے 3 سرکاری گاڑیوں کی اجازت

برازیل کی معروف فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا، عمرے کی ویڈیو بھی شیئر کردی

آئی ایم ایف وفدمعاشی جائزے کے لیے 25 فروری کو پاکستان آئے گا، اصلاحات کی تعریف

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟