امریکی ریاست فلوریڈا کے علاقے پینساکولا میں فائر بریگیڈ کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی کے انجن کمپارٹمنٹ میں پھنسے ننھے بلی کے بچے کو بحفاظت نکال لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلی سے مکالمہ
ایسكیمبیا کاؤنٹی فائر ریسکیو کے مطابق انہیں ’لَو لینڈ سرکل‘ پر ایک چھوٹے جانور کی مدد کے لیے طلب کیا گیا تھا۔ اطلاع ملنے پر امداری ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔
View this post on Instagram
ریسکیو ٹیم نے معائنہ کرنے کے بعد دیکھا کہ بلی کا بچہ گاڑی کے انجن میں پھنسا ہوا ہے۔ عملے نے گاڑی کے نیچے سے کئی اسکِڈ پلیٹس اتاریں تاکہ بچے تک رسائی حاصل کی جاسکے۔ کچھ دیر کی کوشش کے بعد بلی کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 5 فٹ لمبا آبی چھپکلی نما جانور 2 ریاستوں کو چکمہ دینے کے بعد گرفتار
فائر بریگیڈ حکام نے سوشل میڈیا پر بتایا بلی کے بچے کو کسی قسم کی چوٹ نہیں آئی اور وہ مکمل طور پر محفوظ ہے۔‘
اس واقعے کا خوبصورت پہلو یہ ہے کہ ایک فائر فائٹر کے اہلِخانہ نے اس ننھے بلی کے بچے کو گود لے لیا، اور یوں وہ ایک نئے اور محفوظ گھر میں چلا گیا۔