پشین کا ایک صدی پرانا ذائقہ: سرانان کا عالمی شہرت یافتہ لاجواب روش

جمعرات 7 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ سے 70 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ضلع پشین میں سرانان بازار ایک چھوٹا سا قصبہ ہے مگر اس کی شہرت دور دور تک پھیلی ہوئی ہے اور اس کی وجہ ہے وہاں کا 100 سال پرانا روش ہاؤس۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کا روایتی پکوان لاندی گھروں سے نکل کر ہوٹلوں تک جا پہنچا

یہاں کا روش پشتونوں کی روایتی خوراک ہے جو صرف نمک، پانی اور گوشت سے تیار کیا جاتا ہے مگر ذائقہ ایسا کہ بڑے بڑے شہروں کے پکوان بھی اس کے آگے ماند پڑ جائیں۔ یہ خوراک صرف ایک کھانا نہیں بلکہ ثقافت، سادگی اور مہمان نوازی کا مکمل اظہار ہے۔

اس ہوٹل کی بنیاد آج سے 100 سال پہلے ایک پشتون بزرگ نے رکھی تھی جنہوں نے اس روش کو اپنے ہاتھوں سے تیار کرنا شروع کیا۔ وقت گزرتا گیا اور آج ان کے پوتے اسی جذبے، خلوص اور ذائقے کے ساتھ اس روایت کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

لوگ دور دراز سے یہاں کا روش کھانے آتے ہیں اور حیرت کی بات یہ ہے کہ اب یہ روش چین تک ڈیلیور کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیے: بلوچستان کے روایتی کھانے

سرانان روش اب ایک برینڈ بن چکا ہے مگر اس کی روح آج بھی ویسی ہی خالص ہے جیسے 100 سال پہلے تھی۔

اس روش کا ذائقہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کبھی کبھی سادہ چیزیں ہی سب سے خاص ہوتی ہیں خصوصاً تب جب وہ نسل در نسل محبت سے تیار کی جا رہی ہوں۔ دیکھیے یہ ویڈیو رپورٹ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp