یوم آزادی کی آمد: اسلام آباد انتظامیہ نے باجوں کی فروخت پر پابندی عائد کردی

جمعرات 7 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے یوم آزادی کے قریب آتے ہی باجے فروخت کرنے اور ان کے استعمال پر مکمل پابندی لگا دی ہے۔ اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر میں لگائے گئے تمام اسٹالز سے باجے ضبط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جشن آزادی پر ’باجا‘ بجانا ضروری ہے، ارکان پارلیمنٹ کیا کہتے ہیں؟

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ فوری طور پر فیلڈ میں جا کر ان احکامات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جس علاقے سے باجے برآمد ہوں گے، وہاں کے متعلقہ افسر کو جواب دہ ٹھہرایا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ نے حکم دیا ہے کہ یہ کارروائیاں 14 اگست (یومِ آزادی) تک روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں گی تاکہ قانون کی خلاف ورزی کا بروقت سدباب کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ یوم آزادی کے موقع پر پاکستان بھر میں نوجوان طبقے کی جانب سے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا جاتا ہے، جس میں باجے بجانا، سڑکوں پر ہلا گلا، موٹرسائیکلوں پر ون ویلنگ اور دیگر شور شرابے والے انداز شامل ہوتے ہیں۔ ماضی میں ایسے مظاہر شہریوں کے لیے باعثِ اذیت اور ٹریفک میں رکاوٹ بن چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’100 روپے کا پودا یا 500 روپے کا باجا؟‘، رمضان چھیپا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

خصوصاً اسلام آباد جیسے حساس دارالحکومت میں امن و امان قائم رکھنے اور شہری سکون کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر سال مختلف اقدامات کیے جاتے ہیں۔ باجوں پر پابندی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، تاکہ عوامی مقامات پر غیر ضروری شور و غل سے بچا جا سکے اور قومی دن کو پرامن طریقے سے منایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کرلیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ