خراب موسم کے باعث اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن متاثر

جمعرات 7 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس پر خراب موسم کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر موسم کی خرابی کے باعث 21 پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر کا سامنا ہے، جبکہ کراچی سے اسلام آباد آنے والی ایک پرواز کو فیصل آباد ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق ریاض، ابوظہبی، مسقط، باکو اور دوحہ سے آنے والی پروازوں کو اسلام آباد میں لینڈنگ میں دشواری کا سامنا ہے، جس کے باعث ان کی روانگی میں ایک سے 2 گھنٹے کی تاخیر ہو رہی ہے۔

حکام کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی ایک پرواز 4 گھنٹے 30 منٹ کی تاخیر کے بعد دوپہر 12:30 بجے روانہ ہوگی، جبکہ ایک نجی ایئرلائن کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز بھی دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

ادھر کوالالمپور سے لاہور کے لیے آنے والی 2 غیر ملکی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، جبکہ لاہور ایئرپورٹ پر 7 پروازوں کی آمد و روانگی میں ایک سے ساڑھے نو گھنٹے تک کی تاخیر دیکھنے میں آئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp