’شوہر سے تعلقات خراب ہونے کا ذکر کرنے پر عتیقہ اوڈھو کو کتنے رشتوں کی آفرز آئیں؟

جمعرات 7 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ شوہر سے خراب تعلقات کا ذکر کرنے کے بعد انہیں رشتے بھیجے جا رہے ہیں۔

عتیقہ اوڈھو کے مطابق گزشتہ ہفتے انہوں نے کہا تھا کہ ڈرامے دیکھ دیکھ کر ان کی شادی خطرے میں ہے۔ وہ بیان اتنا وائرل ہوا کہ اس کے بعد سوشل میڈیا پر مجھے بہت ساری ہمدردیاں مل رہی ہیں، میرا ڈی ایم میسجز سے بھرا ہوا ہے اور لوگ مجھے واقعی میں رشتے بھیج رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج اسی لیے میں تیار ہو کر غرارہ پہن کر دلہن کی طرح بیٹھ گئی ہوں کہ کوئی پتا نہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ خواتین! اپنے شوہروں کو تھوڑا سا دباؤ میں رکھنا بھی فائدہ مند ہوتا ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اب میں نے سیکھ لیا ہے کہ ہم سوشل میڈیا کو مختلف طریقوں سے ہوشیاری سے استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ ایک بہت مؤثر ذریعہ ہو سکتا ہے۔ میرا مطلب ہے، یہ اپنے پیغام کو پہنچانے کا بہترین ذریعہ ہے۔ ساری دشمنیاں اور سازشیں ادھر سے کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ عتیقہ اوڈھو ایک سینیئر پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکارہ ہیں، جنہیں ان کی خوبصورتی اور شاندار اداکاری کے باعث بے حد سراہا جاتا ہے۔ وہ ’ہم سفر‘، ’نجات‘، ’ستارہ اور مہرالنسا‘، ’بے شرم‘، ’دشت‘، ’داؤ‘، ’پیار کے صدقے‘، ’کیسی تیری خود غرضی‘ اور ’انتہا‘ جیسے مقبول ڈراموں میں اپنے کرداروں کی وجہ سے مشہور ہیں۔ اس وقت عتیقہ اوڈھو ڈرامہ ’شیر‘ اور ’پیراڈائز‘ میں اپنی جاندار اداکاری پر خوب داد سمیٹ رہی ہیں۔ وہ 24 نیوز ایچ ڈی کے ڈرامہ ریویو شو ’کیا ڈرامہ ہے‘ کی بھی پسندیدہ میزبان ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ