امریکی ریاست انڈیانا کے ایک مالی کا کہنا ہے کہ ان کا لگایا ہوا سورج مکھی کا پودا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے سے صرف ایک فٹ کے فاصلے پر ہے اور جس کی نشونما ابھی جاری ہے۔
ریاست انڈیانا کے شہر فورٹ وین کے رہائشی، ایلکس بیبچ کا سورج مکھی کا پودا گزشتہ ہفتے امریکی ریکارڈ سے تجاوز کر گیا جب اُس کی اونچائی 26 فٹ 8 انچ تک پہنچ گئی۔
Alex Babich, local extreme gardener, started growing sunflowers six years ago. https://t.co/GJZ76W6imd
— WANE 15 (@wane15) August 6, 2025
ایلکس بیبچ کے مطابق، اُن کا پودا مسلسل بڑھ رہا ہے اور اب وہ گنیز ورلڈ ریکارڈ سے صرف ایک فٹ پیچھے ہے، موجودہ عالمی ریکارڈ 30 فٹ 1 انچ ہے، جو 2014 میں جرمنی میں قائم ہوا تھا۔
فورٹ وین کی شہری انتظامیہ ایلکس بیبچ کی کوشش میں مدد کررہی ہے اورانہیں ایک چیری پکر فراہم کی ہے تاکہ وہ پودے، جنہیں بیبچ نے کلوورکا نام دیا ہے، شرارتی گلہریوں سے بچا سکیں۔
یہ بھی پڑھیں:
ایلکس بیبچ نے میڈیا کو بتایا کہ وہ واقعی فخر محسوس کر رہے ہیں۔ ’میں اصل میں یوکرین سے ہوں، ہم 1991 میں یہاں ہجرت کر کے آئے تھے، ہم چرنوبل سے فرار ہوئے اور فورٹ وین میں رہنا شروع کیا۔ یہاں سب کچھ شاندار رہا ہے۔‘
انہوں نے بتایا کہ انہیں اس وقت بیحد تعاون حاصل ہے۔ ’لوگ ہماری بھرپور حمایت کر رہے ہیں، اور ہم اس کے بدلے کچھ دینا چاہتے ہیں۔ تو آئیے یہ ریکارڈ واپس امریکا لے کر آئیں۔‘