نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 88 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی سستی، نوٹیفکیشن جاری
نیپرا کے مطابق یہ کمی مالی سال 2024-25 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، جس کے تحت صارفین کو اگست سے اکتوبر 2025 تک ریلیف ملے گا۔
ریگولیٹری اتھارٹی نے یہ فیصلہ وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا ہے، جس کی حتمی منظوری کے بعد عملدرآمد شروع ہوگا۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ اس کمی سے بجلی صارفین کو مجموعی طور پر 55 ارب 87 کروڑ 40 لاکھ روپے کا ریلیف دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی پی پیز سے ختم ہوتے معاہدے، کیا عوام کو مہنگی بجلی سے نجات مل سکے گی؟
واضح رہے کہ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA) نے نیپرا کو 1 روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دی تھی، جس کا جائزہ لینے کے بعد قیمتوں میں اس سے زیادہ کمی کی منظوری دی گئی۔