پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ قومی کرکٹر حیدر علی کے خلاف برطانیہ کی گریٹر مانچسٹر پولیس ایک فوجداری واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے، جو حالیہ دورۂ انگلینڈ کے دوران پاکستان شاہینز کی ٹیم کے قیام کے دوران پیش آیا تھا۔
Lahore, 7 August 2025:
The Pakistan Cricket Board (PCB) has been made aware of a criminal investigation currently being conducted by the Greater Manchester Police involving cricketer Haider Ali. The investigation pertains to an incident that reportedly occurred during the…
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) August 7, 2025
پی سی بی کے مطابق بورڈ اپنے کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، اور اسی تناظر میں حیدر علی کو مناسب قانونی معاونت فراہم کی گئی ہے تاکہ انہیں اس معاملے میں مکمل قانونی تحفظ حاصل ہو۔
مزید پڑھیں:بابر اعظم کو وکٹ کیپنگ کی پیشکش نہیں کی، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی وضاحت
پی سی بی نے برطانوی عدالتی نظام اور قانونی طریقہ کار کا مکمل احترام کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہو جاتیں، حیدر علی کو فوری طور پر عارضی طور پر معطل کر دیا جائے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’قانونی کارروائی مکمل ہونے اور تمام حقائق سامنے آنے کے بعد، پی سی بی اپنے ضابطہ اخلاق کے تحت مناسب کارروائی کا اختیار محفوظ رکھتا ہے۔‘
اس دوران، پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ کیس کی حساس نوعیت کے پیش نظر مزید کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا، اور بورڈ مکمل قانونی عمل کے مکمل ہونے کا انتظار کرے گا۔