ڈیجیٹل انفراسٹرکچر زرعی شعبے کی ترقی اور برآمدات میں اضافہ کرے گا، شزا فاطمہ

جمعہ 8 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے کہا ہے کہ  حکومت کسان برادری کو جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سے بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر زرعی شعبے کی ترقی اور برآمدات میں اضافہ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ’ڈیجیٹل ڈیٹا ایکسچینج‘ بنا رہے ہیں، وفاقی وزیر شزہ فاطمہ

وفاقی وزیر برائے شزا فاطمہ خواجہ نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے ملک میں زرعی پیداوار کو بہتر بنانے کے لیے پریسیژن فارمنگ کے فروغ پر خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کسان برادری کو جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سے بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے، کیونکہ اس سے نہ صرف ان کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا بلکہ فی ایکڑ پیداوار میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔

شزا فاطمہ نے ’لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم‘ کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعے ملک بھر کا زرعی ڈیٹا ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر میں مرتب کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹار لنک کو نومبر یا دسمبر میں لائسنس مل جائے گا، شزہ فاطمہ

انہوں نے بتایا کہ یہ زرعی ڈیٹا ماہرین، محققین، پالیسی سازوں اور کسانوں کو اسٹارٹ اپس شروع کرنے میں سہولت فراہم کرے گا، جبکہ انہیں موسم کے پیٹرنز، زرعی ترقی اور سڑکوں کے انفراسٹرکچر سے بھی آگاہی ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp