وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسرائیلی کابینہ کی جانب سے غزہ شہر پر غیر قانونی اور ناجائز کنٹرول حاصل کرنے کے منصوبے کی منظوری کو شدید الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے اسے فلسطینی عوام کے خلاف جاری جارحیت میں خطرناک اضافہ قرار دیا ہے۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی یہ نئی توسیع، پہلے سے موجود انسانی بحران کو مزید گہرا کرے گی اور خطے میں امن کے کسی بھی امکان کو ختم کر دے گی۔
We strongly condemn the Israeli cabinet’s approval of a plan to take illegal and illegitimate control of Gaza City. This tantamounts to a dangerous escalation in an already catastrophic war against the people of Palestine.
This expansion of military operations will only worsen…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 8, 2025
انہوں نے کہا کہ دنیا کو اس المیے کی بنیادی وجوہات پر توجہ دینی چاہیے۔ جب تک فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کا غیر قانونی قبضہ جاری رہے گا، مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن صرف ایک خواب ہی رہے گا۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب کا اسرائیلی جارحیت پر شدید ردعمل، غزہ پر قبضے کو ظلم و بربریت قرار دے دیا
وزیراعظم نے ایک بار پھر پاکستان کے اصولی مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، فلسطینی عوام کے اقوام متحدہ اور او آئی سی کی قراردادوں کے مطابق جائز حقوق، ان کے حق خود ارادیت اور ایک آزاد و خود مختار ریاستِ فلسطین کے قیام کی مکمل حمایت کرتا ہے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔
وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری اسرائیل کی بلاجواز جارحیت کو فوری طور پر روکے، بے گناہ فلسطینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے، اور غزہ کے محصور شہریوں کو انسانی امداد کی فراہمی میں کوئی تاخیر نہ کرے۔