’ہاتھی اسپتال‘، مظلوم جانوروں کے لیے امید کی کرن

جمعہ 8 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں ہاتھیوں کو خطرے سے دوچار (Endangered) جانوروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ عظیم جانور کئی خطرات سے دوچار ہیں، جن میں شکاریوں کے ہاتھوں ہلاکت، قدرتی رہائش گاہوں کا خاتمہ اور تجارتی و تفریحی مقاصد کے لیے ظلم و ستم شامل ہیں۔ اکثر انہیں میلوں، سیاحتی مقامات یا سرکس میں استعمال کیا جاتا ہے، جہاں ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھا جاتا ہے۔

تاہم کچھ خوش نصیب ہاتھیوں کے لیے ایک محفوظ پناہ گاہ موجود ہے، بھارت کا پہلا باقاعدہ ’ہاتھی اسپتال‘ جو متھرا، اتر پردیش میں قائم ہے۔ یہ اسپتال وائلڈ لائف ایس او ایس (Wildlife SOS) نامی تنظیم کے تحت کام کرتا ہے، جہاں زخمی، بیمار یا تشدد کا شکار ہاتھیوں کا جدید ترین طبی علاج کیا جاتا ہے۔ یہاں ہاتھیوں کے لیے لیزر تھراپی، پانی کی تھراپی (Hydrotherapy)، پاؤں کی صفائی و دیکھ بھال، اور پورٹیبل ایکسرے جیسی سہولیات دستیاب ہیں۔

مزید پڑھیں: احمد آباد میں رتھ یاترا کے دوران ہاتھی بے قابو، لوگوں میں خوف و ہراس

اکثر ہاتھی یہاں شدید جسمانی زخموں، ذہنی دباؤ یا غذائیت کی کمی کے ساتھ لائے جاتے ہیں، اور اسپتال انہیں نہ صرف طبی سہولیات فراہم کرتا ہے بلکہ ایک پُرامن، محبت بھرا ماحول بھی دیتا ہے جہاں وہ صحتیاب ہو سکتے ہیں۔

یہ اسپتال صرف علاج گاہ نہیں بلکہ امید کی ایک کرن ہے، جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ اگر ہم چاہیں تو ان معصوم مخلوقات کو سکھ، تحفظ اور عزت دی جا سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp