پاکستان-تاجکستان مشترکہ انسداد دہشتگردی ’دوستی- II‘4 سے 9 اگست 2025 کو فخروبود بیس، تاجکستان میں کامیابی سے منعقد ہوئی۔ پاکستان آرمی کے لائٹ کمانڈو بٹالین کے 2 جنگی ٹیموں اور تاجکستان اسپیشل فورسز کی 4 جنگی ٹیموں نے اس مشق میں حصہ لیا۔ تمام تربیتی اور عسکری سفارتی مقاصد کامیابی کے ساتھ حاصل کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا اختتام 9 اگست 2026 کو ہوا جس میں پاکستان کی جانب سے ڈی اے (پی) تاجکستان کرنل محمد معزم ظفر چیف گیسٹ کے طور پر موجود تھے، جبکہ تاجکستان کے سینئر عسکری حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ دونوں ممالک کے دستے پیشہ ورانہ مہارت کی اعلیٰ مثالیں پیش کرتے ہوئے مشقوں کو مکمل کیا۔
مزید پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر کی بھارت کو وارننگ، علی امین کی نوکری بچ گئی
یہ مشق نہ صرف دونوں دوست ممالک کے مابین تاریخی عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا باعث بنی، بلکہ انسداد دہشتگردی کے آپریشنز میں شامل ڈرلز، طریقہ کار اور تکنیک کو مشترکہ تربیت کے ذریعے بہتر بنانے کا بھی ہدف رکھتی ہے۔